جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے! ٹرک کے نیچے آنے والی بوڑھی خاتون کی زندگی کیسے بچی؟ ویڈیو دیکھیں

image

بعض اوقات انسانی آنکھ ایسے ایسے واقعات دیکھ لیتی ہے کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے۔ ایسا ہی ایک واقعہ بھارت کی ریاست تامل ناڈو میں پیش آیا جب ایس ضعیف خاتون ٹرک کے نیچے آئیں لیکن ان کی زندگی بچ گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والی ایک بڑی عمر کی خاتون سڑک پار کرنے کے لیے سگنل کے پاس کھڑی ہوئی تھیں کہ اسی دوران ایک ٹرک والا آیا اور خاتون کو ٹکر مار کر گرا دیا۔

ٹرک ڈرائیور نے خاتون کے گرنے اور ٹرک کے نیچے آنے کے باوجود گاڑی نہیں روکی مگر جب وہاں پر کھڑے لوگوں نے شور کیا تو وہ تھوڑے فاصلے کے بعد جا کر رک گیا۔

جائے وقوعہ پر کھڑے افراد یہ سمجھ بیٹھے تھے کہ شاید ٹرک کے نیچے آنے والی خاتون اب نہیں بچیں گی، لیکن جب ٹرک گزرا تو وہ دیکھ کر حیران رہ گئے کیونکہ خاتون اٹھ کر بیٹھیں اور لوگوں کو مدد کے لیے پکارا۔

تھوڑی دیر بعد خاتون ایک شہری کی مدد سے کھڑی ہوئیں اور پھر اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگئیں۔

تاہم واقعہ کی ویڈیو چینی میڈیا سی جی ٹی این انٹرنیٹ پر شیئر کی۔ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts