بچے خدا کا حسین ہوتے ہیں اور کنبے میں رونق کا سبب بنتے ہیں اور بھائی بہنوں کی تعداد زیادہ ہو تو بور ہونے کے امکانات کم ہی ہوتے ہیں۔ آج ایک ایسی خاتون کے بارے میں ہم آپ کو بتائیں گے جنہوں نے 7 بچوں کو بیک وقت جنم دیا اور پہلی بار یہ ایسے 7 بچے تھے جو زندہ بچ گئے اور ایک ساتھ پرورش پاکر اب 22 سال کی عمر کے ہوچکے ہیں۔
امریکی ریاست آئیووا سے تعلق رکھنے والے کینی اور بوبی میککوفی کے گھر پہلے ایک بیٹی کی پیدائش ہوئی اور وہ بس ایک اور بچے کے خواہش رکھتے تھے تاکہ خاندان مکمل ہوسکے، مگر اس کوشش کے نتیجے میں انہیں بہت بڑا انعام ملا جو ایک ریکارڈ بن گیا۔
بچے کی خواہش کے لئے وہ ڈاکٹر سے فریٹلیٹی ٹریٹمنٹ کروا رہے تھے اور ایک معمول کے معائنے کے دوران جب اسکین کیا گیا تو اس کا نتیجہ دیکھ کر ڈاکٹر کے ہوش اڑح گئے۔
دراصل الٹرا ساﺅنڈ سے معلوم ہوا کہ دونوں میاں بیوی کے ہاں 7 بچوں کی پیدائش ہونے جا رہی ہے، ویسے تو فریٹلیٹی ٹریٹمنٹ کے دوران جڑواں یا 3 بچوں کی پیدائش کافی عام بات ہے مگر 7 بچے انتہائی غیرمعمولی ثابت ہوئے اور جوڑے کو یہ مشکل فیصلہ کرنا تھا کہ وہ ان کی پیدائش چاہتے ہیں یا بوبی کو موت کا شکار بنانا چاہتے ہیں۔
بوبی کے مطابق میں نے اپنی بیوی کو فون کیا اور الٹرا ساﺅنڈ اسکین کے نتائج کے بارے میں معلوم کیا، تو اس کی آواز عجیب سی ہوگئی اور جو اس نے کہا مجھے سمجھ نہیں آیا، میں نے اسے کہا کہ صاف الفاظ میں بتائے تو اس کا جواب تھا 7، اس لمحے مجھے بس یہ خیال آیا کہ آخر اتنے بچوں کو کیسے کھلائیں گے اور ان کی ضروریات کیسے پوری کریں گے، پھر میں نے کہا کہ نہیں، نہیں، نہیں، نہیں، کیا تم سنجیدہ ہو؟
بوبی کے مطابق ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ کچھ جینین کو ختم کروا دیا جائے تاکہ دیگر بچوں کے بچنے کا امکان پیدا ہوسکے، مگر بوبی نے اس کو مکمل طور پر مسترد کردیا اور تمام بچوں کی پیدائش کا فیصلہ کیا۔
طبی ماہرین کے مطابق 3 بچوں کی پیدائش میں بھی ایک صحت مند بچے کا امکان 50 فیصد تک ہوتا ہے جبکہ لگ بھگ 50 فیصد کے قریب جڑواں یا اس سے زائد بچوں کی پیدائش کی کوشش اسقاط حمل پر ختم ہوتی ہے۔
تاہم بوبی میککوفی اس حوالے سے قسمت جاگ اٹھی، ڈاکٹروں کا لگا کہ خاتون کا بچنا مشکل ہے مگر سب کچھ ٹھیک ہوا اور 21 نومبر 2017 کو 4 لڑکوں اور 3 لڑکیوں کو جنم دیا، جن کی پیدائش مقررہ وقت سے 9 ہفتے قبل آپریشن کے ذریعے ہوئی، جبکہ وہ ہسپتال میں 2 ماہ تک رہے۔
بچوں کی گھر آمد کے بعد ماں کو ان کی دیکھ بھال کے لیے بہت زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ ان بچوں کو روزانہ خوراک کی 42 بوتلیں اور 52 ڈائیپرز کی ضرورت پڑتی تھی۔
بوبی میککوفی خوش قسمت ثابت ہوئیں، ڈاکٹروں کو خدشہ تھا کہ وہ بچ نہیں سکیں گی مگر کچھ بھی غلط نہیں ہوا اور 21 نومبر 1997 کو 4 لڑکوں اور 3 لڑکیوں کو جنم دیا جن کی پیدائش مقررہ وقت سے 9 ہفتے قبل آپریشن کے ذریعے ہوئی، جبکہ وہ ہسپتال میں 2 ماہ تک رہے۔