چین نے بھارت کے مزید علاقوں پر قبضہ کر لیا، سیٹلائٹ سے دکھنے والی تصویر نے بھارت کے چھکے چھڑوا دیے

image

بھارتی ریاست ارونا چل پردیش میں مزید تین گاؤں پر چین نے قبضہ کرلیا لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ بھارت غفلت کی نیند سوتا رہا اور اسے اس کی بھنک تک نہ لگی۔

تاہم سیٹلائٹ سے آنے والی تصویروں نے بھارت کے چھکے چھڑوا دیے۔ بھارت کی طرف سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ چین نے ڈوکلام سے صرف 7 کلومیٹر دور مزید علاقوں پر قبضہ کیا ہے۔

چین نے بھارت اور بھوٹان کے ساتھ متنازع علاقے میں اپنے گاؤں بسائے ہیں اور متنازع علاقے میں 50 سے زائد تعمیرات مکمل کرلی ہیں۔

اس حوالے سے بھارتی بیان سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ چین سوچے سمجھے منصوبے کے تحت متنازع علاقے میں ہان اور تبت کے باشندوں کو آباد کروا رہا ہے۔

چین کا مؤقف سامنے آیا ہے کہ یہ علاقہ چین سے ہی تعلق رکھتا ہے اور تاریخی طور پر جنوبی تبت کا حصہ ہے۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts