برطانیہ کے شہزادہ ہیری اور ولیم اکثر و بیشتر خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں، لیکن ایک ایسا پوشیدہ راز ہے جس کے بارے میں ہم نہیں جانتے ہیں۔
شہزادہ ولیم اور ہیری کی ایک سوتیلی بہن بھی ہیں جس کے بارے میں ہم عملی طور پر کچھ نہیں جانتے ہیں۔
ان کی بہن کا نام لورا ہے اور وہ کیملا پارکر باؤلس کی صاحبزادی ہیں۔ لورا لوپس کے حوالے سے پتہ چلا ہے کہ وہ لوگوں کے سامنے یا میڈیا کے سامنے آنا پسند نہیں کرتیں۔ لورا روس لوپس انگلش آرٹ کیوریٹر ہیں۔
علاوہ ازیں لورا لوپس کا ایک بھائی بھی ہے جس کا نام ٹوم ہے، جو پیشے کے اعتبار سے ایک شیف اور صحافی ہیں۔
پرنس ہیری اور ولیم کی سوتیلی بہن لورا لوپس کے شوہر کا نام ہیری لوپس ہے جو ایک اکاؤنٹنٹ ہیں اس کے علاوہ اور ان کے تین بچے ہیں۔