بیوی سے جھگڑا، شوہر نے غصے میں 280 میل پیدل سفر طے کر لیا، اور پھر راستے میں لوگوں نے اُسے۔۔۔۔

image

میاں بیوی میں تکرار ہونا تو عام سی بات ہے، یہ ہر گھر کی ہی کہانی ہے، مگر غصے میں آ کر کوئی شوہر طویل سفر پیدل اختیار کر لے یہ عجیب ہی قصہ معلوم ہوتا ہے۔

اطالوی میاں بیوی کے بیچ کسی بات ہر جھگڑا ہوا، تو شوہر نے اپنا غصہ ٹھنڈا کرنے کے لئے انوکھا طریقہ اپنا لیا، ساتھ ہی ایس او پیز کی خلاف ورزی کر کے جرمانہ بھی ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق اطالوی شوہر اور بیوی کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد شوہر غصے میں گھر سے نکل گیا اور ایک ہفتے تک پیدل چلتا رہا، یہاں تک کے اس نے پیدل چلتے چلتے 280 میل سفر طے کر لیا۔

48 سالہ یہ اطالوی مرد اٹلی کے نارتھ میں واقع 'کومو' سے روانہ ہوا اس شخص نے یومیہ 40 میل پیدل سفر کیا، اور ایک ہفتے تک مسلسل پیدل چل کر 280 میل سفر کر لیا، چلتے چلتے یہ شخص اٹلی کے ایڈریاٹک کوسٹ پر واقع 'فینو' نامی بیچ ریزورٹ پہنچ گیا، تاہم پولیس نے رات کے 2 بجے کورونا کے باعث لگے کرفیو کے دوران اس شخص کو اکیلا اس علاقے میں پیدل گھومتا دیکھ کر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار کر لیا۔

ساتھ ہی اس شخص کی بیوی نے بھی شوہر کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرا رکھی تھی، اس لئے گرفتاری کے بعد اس شخص کو مقامی ہوٹل کے کمرے میں رکھا گیا اور اس کی بیوی کو اس کے مِل جانے کی اطلاع دی گئی۔

اطالوی شہری بیوی نے پولیس کو بتایا کہ اس کا شوہر سے جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد شوہر غصے میں گھر سے نکل پڑا تھا، تاہم کئی دن تک واپس نہ آنے کی صورت میں عورت نے شوہر کی گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی۔

اس حیرت انگیز واقعہ کی کہانی میڈیا کو بتاتے ہوئے اطالوی شہری کا کہنا تھا کہ اس کا راستہ با آسانی گزرا راستے میں لوگ اسے کھانے پینے کی اشیاء دیتے رہے اور یہ سفر جاری رکھتا گیا شہری کا کہنا تھا کہ 'میں ٹھیک ہوں بس تھوڑا تھک گیا ہوں'۔

بیوی سے جھگڑے کا غصہ ٹھنڈا کرنے کا یہ انوکھا طریقہ اپنا کر اطالوی شہری شہ سُرخیوں کا حصہ بن گیا، واضح رہے کہ اس واقع میں اطالوی شخص کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts