بھارت میں کالے زرعی قانون کے خلاف بھارتی مسلمانوں اور سِکھوں کا اظہارِ یکجہتی، مسلمان کسانوں نے نماز ادا کی، سِکھ نوجوان حفاظت پر معمور۔
تفصیلات کے مطابق کسان تحریک میں سِکھوں کا ساتھ دینے کے لئے مسلمان سِکھوں کے ساتھ آواز ملائے ہر میدان میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور دن رات کسان تحریک کے شرکاء میں کھانے بنا کر بانٹ رہے ہیں، ایسے میں سِکھ نوجوان بھی جب جب مسلمان بھائی سڑک پر نماز ادا کریں تو ان کی حفاظت کے لئے کھڑے ہوجاتے ہیں، اس منظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مسلمانوں اور سِکھوں کے اس اظہارِ محبت اور خدمتِ خلق کو خوب سراہا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ مودی سرکار کی جانب سے نافذ نئے زرعی کالے قانون کیخلاف بھارت بھر کے سِکھ سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور گزشتہ کئی روز سے نئی دہلی کے قریب دھرنا دیئے بیٹھے ہیں۔