سلطنتِ عمان نے 103 ممالک کو مفت ویزا انٹری دینے کا اعلان کردیا

image

عمان کا 103 ممالک کو 10 دن کی مفت ویزا انٹری دینے کا اعلان، فری سیاحتی ویزا پروگرام کا آغاز کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کروناوائرس کی وجہ سے عمان ویزے پر لگائی گئی پابندی کو ختم کرنے کے لئے سلطنت عمان نے 103 ممالک کیلئے مشروط انٹری فری سیاحتی ویزا پروگرام کا آغاز کردیا ہے، اس پروگرام کے زریعے عمان کا سفر اختیار کرنے والوں کو سیاحتی ویزے آسانی سے مل سکیں گے، تاہم اس مشروط ویزے کیلئے سیاحوں کو صرف 10 دن عمان میں قیام کرنے کی اجازت ہوگی۔

عائد کردہ شرائط کے مطابق عمان کا رُخ کرنے والے سیاحوں کو پیشگی ہوٹل بکنگ اور واپسی کی کنفرم بکنگ پیش کرنا لازم ہوگی۔

جن ممالک کو فری ویزا انٹری کی سہولت دی گئی ہے ان میں کولمبیا، وینزویلا، اکواڈور، یورپی یونین، برازیل، چلی، ارجنٹائن سمیت کئی ممالک شامل ہیں، جبکہ پاکستان کا نام ان ممالک کی فہرست میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts