ریاض: سعودی فوٹو گرافر نے ایک ایسی تصویر کلک کی جس نے لوگوں کو نئی الجھن میں ڈال دیا۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے ایک فوٹو گرافر عبدالقادر المکی نے بلند و بالا مقام سے حرم مکی کے قریب واقع کلاک ٹاور کی تصویر لی جس کے پیچھے ایک دھندلی عمارت بھی نظر آرہی ہے۔
انٹرنیٹ پر جب یہ تصویر شئیر ہوئی تو صارفین نے اسے ترمیم شدہ یعنی فوٹو شاپ پر ایڈٹ قرار دیا کیونکہ کوئی یہ بات تسلیم کرنے کو تیار نہیں تھا کہ 113 کلومیٹر مسافت پر واقع دھندلی عمارت کس طرح کیمرے کی آنکھ میں آسکتی ہے؟
جب تصویر کو صارفین کی جانب سے غور سے دیکھا گیا تو انہیں حرم مکی کے اوپر نظر آنے والی دھندلی عمارت کی چوٹی نظر آئی جو جدہ میں واقع ہے،
اور اس عمارت کو این سی بی کے نام سے سب جانتے ہیں۔
اُدھر مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فوٹو گرافر عبدالقادر المالکی نے دعویٰ کیا کہ میں نے یہ تصویر 6 دسمبر کی صبح 8 بجے جدید کیمرے کی مدد سے لی۔
انہوں نے بتایا کہ میں نے یہ تصویر طائف میں واقع پہاڑی الہدا کے دکۃ حلوانی مقام سے لی جس کے لیے انتہائی جدید کیمرہ اور لینس کا استعمال کیا گیا۔