پہننےکو کپڑے بھی نہ تھے اور ۔۔۔۔ گھروں میں پارسل لے جانے والا شخص امیر کیسے بنا؟

image

زندگی اپنا کٹھن امتحان ہر کسی سے لیتی ہے چاہے وہ کوئی امیر باپ کی اولاد ہو یا غریب کی۔۔ امیر شخص کی بھی زندگی مشکل تو ہوتی ہے لیکن غریب کی زندگی میں خوشیاں کم اور دکھ زیادہ دکھائی دیتے ہیں مگر جب کامیابی اس کے گھر کا دورازہ دیکھ لے تو خدا حد سے زیادہ مہربان ہو جاتا ہے۔

ایسا ہی کچھ واقعہ چین کے اس شخص کے ساتھ پیش آیا جو گھروں میں پارسل ڈلیور کرتا تھا جس پر اسے اتنا معاوضہ بھی نہ ملتا کہ گھر کا خرچ ممکن ہوسکے۔ پہننے کو کپڑے بھی نہ تھے ، پھٹے پرانے کپڑے پہننے والے وانگ ۔۔۔ کی زندگی میں اس قدر پریشانیاں تھی کہ بس۔۔۔

ایک دن وانگ ہاف پینٹ پہن کر پارسل ڈلیور کرنے جا رہا تھا کہ راستے میں کسی نے روک کر مزاق اڑایا جس پر وانگ نے کہا اپنا کام کرو اس بات پر راہ گیر نے کہا یہ کپڑے میں نے ہی تمھارے باپ کو دیئے تھے جو تم پہنے گھومتے ہو، میرے سامنے زبان چلاتے ہو۔۔۔۔ غریب مسکین۔۔

اس بات کو سنتے ہی وانگ غصے میں آگیا اور اسی دن سے انہوں نے بے تحاشا محنت اور لگن سے کام کیا، نوکری ڈھونڈیں، کاروبار میں دلچسپی لی اور اس قدر کام کیا کہ ایک امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ ایکسینج کمپنی کا مالک اور چین کا دسواں سب سے زیادہ امیر ترین آدمی بن گیا ۔ اسے کہتے ہیں اپنے ہاتھوں اپنی قسمت کو پلٹنا۔۔۔ آج یہی وانگ وائی 36 کارگو طیاروں اور 15000 ہزار گاڑیوں کے مالک ہیں جبکہ ان کے اثاثوں کی کل مالیت 48 ارب ڈالر ہے۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts