میں نے اپنی بیٹی کو کبھی محسوس نہیں ہونے دیا کہ وہ مختلف ہے۔۔۔ ایک ایسی معذور بیٹی کی کہانی جو خود کا کاروبار چلاتی ہے

image

کہتے ہیں کہ اگر انسان میں سچی لگن ہو اور وہ مسلسل محنت کرتا رہے تو اسے من چاہی یا اس سے بہتر چیز مل ہی جاتی ہے۔ ایسا ہی کچھ ہوا ایک 30 سالہ لڑکی کولیٹ ڈیویتو (Collette Divitto) کے ساتھ جو کہ پیدائشی طور پر ڈاؤن سنڈروم جیسی بیماری میں مبتلا ہیں۔

کولیٹ نے بتایا کہ "جب میں 26 سال کی تھی تو میں نے جاب کے لیے انٹرویو دینا شروع کئے لیکن مجھے یہ سننا پڑتا تھا کہ آپ ہماری کمپنی کے لیے فٹ نہیں ہیں۔ یہ سن کر مجھے کافی دکھ ہوتا تھا"۔

کولیٹ کا کہنا تھا کہ "میں نے خود کچھ کرنے کا عزم کرلیا تھا، مجھے شروع سے ہی بیکنگ کا شوق تھا، میں نے سوچا کیوں نہ اس شوق کا فائدہ اٹھایا جائے، جس سے دوسروں کو بھی فائدہ پہنچے"۔

انہوں نے بتایا کہ "میں نے اپنی ایک بیکری کھول لی، اس بیکری کے ذریعے میں ان تمام لوگوں کو نوکریاں دینا چاہتی ہوں جو کسی بھی لحاظ سے معذور ہیں اور انھیں کوئی اور نوکری نہیں دیتا"۔

کولیٹ نے کہا کہ "میری بیکری اب خاصی اچھی پوزیشن پر ہے، جبکہ میرے گاہک بھی میرے کام سے بے حد خوش ہیں"۔

کولیٹ کی والدہ روز میری کا کہنا ہے کہ "میں نے اپنی بیٹی کو کبھی یہ محسوس نہیں ہونے دیا کہ وہ دوسروں سے مختلف ہے، میں نے ہمیشہ اسے یہ ہی بتایا کہ ہم سب کو خدا نے بنایا ہے، پھر ہم ایک دوسرے سی مختلف کیسے ہو سکتے ہیں؟"

تاہم کولیٹ کی والدہ کا کہنا تھا کہ "مجھے بہت دکھ ہوتا تھا جب میری بیٹی کو کوئی ریجیکٹ کرتا تھا، لیکن اب میں خوش ہوں کہ اس کی ایک پہچان بن چکی ہے۔"

کولیٹ جیسی باہمّت لڑکی جس کا تعلق بوسٹن سے ہے، ہم سب کے لیے ایک سبق ہیں کہ کس طرح انہوں نے اپنے اندر کی کمی کو خود پر حاوی نہیں ہونے دیا بلکہ اس کو اپنی طاقت بنایا اور لوگوں کو یہ ثابت کیا کہ کوئی بھی انسان کسی دوسرے سے کم نہیں۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts