کابل حملوں کی زد میں، ایک ساتھ 10 دھماکوں سے فضا گونج اُٹھی

image

کابل میں مختلف مقامات پر 10 راکٹ حملے، ایک شخص ہلاک 2 زخمی۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک ہی دن میں متعدد راکٹ حملے کئے گئے ہیں جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 2 زخمی ہو گئے ہیں۔

افغان وزارتِ داخلہ کے مطابق افغانستان کے شمالی علاقے لب جار سے کم از کم 10 راکٹوں سے ہدف بنا کر کابل کے مختلف حصوں کو نشانہ بنایا گیا۔

افغان وزارتِ داخلہ کے مطابق جن علاقوں میں راکٹ حملے کئے گئے ہیں ان میں حامد کرزئی ائیر پورٹ، خواجہ راواش، اور زن آباد سمیت متعدد علاقے شامل ہیں، ان علاقوں میں آج صبح سے ایک کے بعد دوسرا راکٹ حملہ کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

اب تک کسی بھی گروپ کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی 21 نومبر کو کابل میں 23 راکٹ حملے کئے گئے تھے جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک جبکہ 22 افراد زخمی بھی ہوئے تھے تاہم کابل میں یہ اس نوعیت کا دوسرا حملہ ہے۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts