اکثر آپ نے غور کیا ہوگا کہ نلکے یا ہینڈ پمپ میں زمین کے نیچے سے آنے والا پانی سردی می گرم اور گرمی میں ٹھنڈا ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے گائوں اور شہروں میں بھی لوگ ہینڈ پمپ یا نلکے کے پانی کو استعمال کرنا بہت پسند کرتے ہیں جس کی ایک بڑی وجہ پانی کا صاف اور شفاف ہونا اور دوسری وجہ موسم کے اعتبار سے پانی کا آنا ہے۔
کیا آپ جانتے ہیں کہ اس کے پیچھے کیا وجہ ہے؟ کہیں کوئی مشینری سسٹم تو نہیں جو زمین کے اندر سے لوگوں کی مرضی کا پانی دیتا ہو؟
اس کی وجہ یہ ہے کہ:
سطح زمین کے نیچے ہر ایک سو میٹر کے بعد درجہء حرارت میں تین ڈگری سینٹی گریڈ کا اضافہ ہو جاتا ہے۔ زمین کے نیچے والا پانی مقناطیسی صلاحیت رکھتا ہے جو کہ زمین کے باہر کے درجہ حرارت کا اندازہ کر لیتا ہے اور یوں پانی میں موجود الیکٹرولائٹس پانی کو خود بخود موسم کے درجہ حرارت کے اعتبار سے مخالف خصوصیت میں تبدیل کر لیتے ہیں۔ اسی وجہ سے سردی میں گرم اور گرمی میں ٹھنڈا پانی زمین کے نیچے سے آتا ہے۔