کورونا وائرس کی وبا نے دنیا بھر کا نظام درہم برہم کر کے رکھ دیا، لاک ڈاؤن کے دوران ایسے ایسے واقعات سامنے آئے جو ہماری سوچ سے بھی کوسوں دور تھے۔ لوگوں نے ایس او پیز کو فالو کرتے ہوئے گھروں میں شادی کی تقریبات منعقد کیں، سوشل میڈیا پر بے انتہا اسٹوریز وائرل ہوئیں جنہیں لوگوں نے پسند بھی کیا۔
تاہم آج ہم آپ کو شادی کی دعوت دینے کا ایک ایسا انوکھا انداز بتانے جارہے ہیں کہ آپ سن کر حیران رہ جائیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارت سے تعلق رکھنے والی صارف شیوانی نے ایک ٹوئٹ کیا جو ہزاروں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا۔
کچھ تصاویر شئیر کرتے ہوئے شیوانی نے لکھا کہ ''شادی کی دعوت کا نیا ٹرینڈ، شادی کا کھانا اب آپ کے گھر پر بھجوایا جائے گا''۔
کھانے کے ساتھ ایک کارڈ اور تھا جس میں تفصیل تھی، کہ کون سی ڈش کون سے ٹفن میں موجود ہے۔
ساتھ ہی شیوانی نے کھانے اور شادی کے کارڈ کی کچھ تصاویر بھی شئیر کیں۔ شادی کے کارڈ کے مطابق شادی آن لائن ہونی تھی، یعنی کوئی بھی مہمان تقریب میں شرکت نہیں کرے گا، لیکن وہ تقریب کی لائیو ویڈیو دیکھ سکے گا۔
جس ای میل ایڈرس پر ویڈیو دیکھی جا سکے گی اس کا پاسورڈ بھی کارڈ پر تحریر تھا۔
تاہم ہر سننے والا اور دیکھنے والا یہ نیا آئیڈیا دیکھ کر حیران رہ گیا۔
ایک صارف نے تعریف کرتے ہوئے اپنا تبصرہ پیش کیا کہ ''واہ! کیا طریقہ ایجاد کیا ہے''۔
نیشیتا نامی صارف نے لکھا کہ ''جس طرح سے ایک ایک کھانے کی ڈش کی تفصیل بیان کی گئی، یہ طریقہ بے حد شاندار تھا''۔
ایک صارف کا کہنا تھا کہ ''مجھے یقین نہیں آرہا کہ کس طرح ایک ایک فوڈ آئیٹم کو کیلے کے پتے پر خوبصورت ترتیب کے ساتھ پیش کیا گیا''۔
٭ اس اسٹوری کے حوالے سے اپنی قیمتی رائے کا اظہار ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ سیکشن میں لازمی کریں۔