سعودی عرب کورونا وائرس کے
خلاف جنگ جیتنے میں کامیاب ہو گیا، سعودی عرب کے محکمہ صحت نے کورونا کیسز کے اعداد و شمار جاری کردیئے عالمی وباء پر قابو پانے کا دعویٰ۔
تفصیلات کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب نے کورونا پر قابو پانے کا دعویٰ کیا ہے، خلیجی ریاست سعودی عرب کے محکمہ صحت نے کورونا کیسز کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے مہلک وبا کے خلاف جنگ جیتنے کا اعلان کر دیا ہے۔
سعودی عرب کے محکمہ صحت کے مطابق ریاست میں چوبیس گھنٹے کے دوران صرف 139 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ مارچ 2020 میں سعودی عرب میں پہلا کرونا کیس رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد یہ پہلی بار ہے کہ کورونا کیسز کی تعداد 150 سے بھی کم ریکارڈ ہوئی ہے۔
اس حوالے سے ترجمان وزارتِ صحت ڈاکٹر محمد العبد العالی کا کہنا تھا کہ 'عوام کی صحت یقینی بنانے کے لیے ویکسینیشن ضروری ہے، ہم ایک بار پھر تمام لوگوں ویکسین لگوانے کیلئے درخواست کر رہے ہیں، بشمول وہ لوگ جو کورونا سے اب صحت یاب ہو چکے وہ بھی ویکسین لگوائیں'۔
واضح رہے کہ ترجمان وزارت صحت ڈاکٹر محمد العبد العالی نے سعودی عرب کے تمام شہروں اور علاقوں کو محفوظ قرار دے دیا ہے، تاہم احتیاطی طور پر ایک بار پھر لوگوں کو ویکیسن لگانے کے لئے امریکی کمپنی 'فائزر' اور جرمن کمپنی 'بائیو این ٹیک' کے اشتراک سے بننے والی ویکسین کی پہلی کھیپ چند دنوں میں سعودی عرب پہنچ جائے گی، جس کے بعد ویکسینیشن کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔