کورونا وائرس: دنیا کی امیر ترین شخصیات میں سے ایک بل گیٹس کورونا وبا سے متعلق کئی پیش گوئیاں کرتے آئے ہیں اور اب ایک بار پھر ان کی جانب سے آئندی سال آئندہ کے لئے پیش گوئی کردی گئی ہے۔ مائیکروسوفٹ کے بانی بل گیٹس نے کہا ہے کہ آئندہ چار سے چھ مہینے کورونا وائرس کے حوالے سے بد ترین ثابت ہوسکتے ہیں۔
غیرملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بل گیٹس نے پیش گوئی کی کہ آئندہ مہینوں میں وبا سے متعلق شدت دیکھی جاسکتی ہے، امریکی انسٹیٹوٹ فار ہیلتھ میٹرکس اینڈ ایولوشن نے 2 لاکھ اضافی اموات کا خدشہ ظاہر کیا ہے، لیکن اگر اہم احتیاطی تدابیر پر سکتی سے عمل کریں اور سماجی فاصلوں سمیت دیگر حفاظتی اقدامات کریں تو اموات کم کی جاسکتی ہیں۔
بل گیٹس نے یہ رواں ہفتے پیش گوئی کی تھی کہ 2021 کے موسم بہار سے امریکا میں حالات میں بہتری آنے لگے گی، موسم بہار میں کیسز کی تعداد میں ڈرامائی کمی آسکتی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ممکن ہے کہ حالات معمول پر آنا شروع ہوجائیں، لیکن یہ موسم سرما خطرناک ثابت ہوسکتا ہے، بعد ازاں 2021 کے اختتام تک ہی حالات ماضی کی طرح معمول پر آسکیں گے۔