جہاز کے پَر کے اوپر چڑھنے والا شخص۔۔۔ پھر کیا ہوا دیکھیں ویڈیو

image

جہاز کا سفر سب کو منفرد لگتا ہے کیونکہ یہاں کوئی شور شرابہ اور لٹک کر جانا نہیں پڑتا ہر بندہ سیٹ پر بیٹھ کر آسمانوں کے نظارے کرتا ہوا سفر مکمل کرتا ہے مگر انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص ہوائی جہاز کے پروں کے اوپر چڑھ گیا ہے اور اس نے اپنے جوتے یہاں تک کہ موزے اُتار کر جہاز پر گھومنا پھرنا شروع کر دیا ہے۔

'سی این این' کی رپورٹ کے مطابق: ''الاسکا ایئر لائن'' کی 'فلائٹ 1367' ریاست نیواڈا کے شہر لاس ویگاس سے اوریگن جا رہی تھی جیسے ہی طیارہ ٹیک آف کرنے لگا تو پائلٹ کی نظر جہاز کے قریب آنے والے ایک شخص پر پڑی جو کہ جہاز کے پر کے اوپر چڑھا ہوا چکر لگا رہا تھا۔ اس کو دیکھتے ہی پائلٹ نے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا اور اس شخص کو یہاں سے اُتارنے کے لئے کہا۔

ایئر پورٹ سیکیورٹی عملے کے سینیئر ترجمان جو راشیل نے اس شخص کو فوری حراست میں لینے کا حکم دیا جس پر پولیس ایکشن میں آگئی۔ جب پولیس اہلکار اس کے قریب آئے تو بھاگنے کے چکر میں یہ گِر کر پھسل گیا اور اس وجہ سے اس کو 9 جگہ معمولی چوٹیں بھی آئی ہیں۔

جو راشیل کے بیان کے مطابق سیکیورٹی عملے نے پَر پر چڑھنے والے شخص کو پکڑنے لگے تو وہ پر کے اوپری حصے پر چڑھنے کی کوشش کرتے ہوئے زمین پر آ گرا تھا ۔

مگر طیارے میں سوار مسافر نے بھی موقع کا لُطف اٹھایا اور واقعے کی ویڈیو بنا ڈالی جس میں اس شخص کو طیارے کے پروں پر بیٹھے، لیٹے اور چہل قدمی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

مذکورہ فلائٹ دن کے ساڑھے 12 بجے اُڑان بھرنے والی تھی مگر اس منچلے شخص کی وجہ سے فلائٹ شام 4:45 پر روانہ ہوئی۔ پولیس اس شخص سے پوچھ گچھ کر رہی ہے مگر تا حال اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا کہ اس شخص نے ایسا کیوں کیا۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts