مہارت ایسی کے دیکھنے والا بھی دنگ رہ جائے، برطانیہ میں چوری کی انوکھی واردات، نامعلوم چور انتہائی مہارت کے ساتھ مہنگی گاڑی کا سامان چوری کر کے فرار۔
برطانیہ کے علاقے 'ویسٹ مڈلینڈر' میں چوری کا انوکھا واقعہ پیش آیا، چوری کی واردات میں چوروں کی مہارت دیکھ کر مالک بھی حیران ہو گیا، ویسٹ مڈلینڈز کے علاقے 'ویسٹ برمویچ' میں گزشتہ روز اپنی نوعیت کی منفرد چوری کی واردات ہوئی جہاں نامعلوم چور انتہائی مہارت کے ساتھ مہنگی گاڑی کے دروازے، اگلی نشستیں، ٹائرز اور بونٹ اتار کر لے گئے۔
حیرت انگیز طور پر چور کے خلاف کوئی سراغ نہ مل سکا، چوروں نے گھر کے باہر کھڑی مرسیڈیز گاڑی کی تقریباً چیزیں چوری کر لیں، اس دوران حیران کُن طور پر نہ ہی گاڑی میں لگا الارم بجا اور نہ ہی گھر کے پالتوں کتوں کو کسی مشکوک حرکت کا اندازہ ہوا، ماہر چور گھر کے باہر لگے کیمروں کو بھی دھوکا دے گئے، کسی کیمرے میں کچھ ریکارڈ نہ ہوا، گاڑی کے مالک جب صبح سویرےگھر سے باہر نکلے تو وہ اپنی مہنگی گاڑی کا حال دیکھ کر سر پکڑ کر بیٹھ گئے۔
ان کی مرسیڈیز میں نہ ہی ٹائرز، نہ بونٹ، نہ دروازے موجود تھے حتیٰ کہ اگلی نشستیں بھی غائب تھیں، تاہم چالاک چور گاڑی کو اینٹوں پر کھڑا کر کے فرار ہو گئے تھے۔
گاڑی کے مالک نے متعلقہ تھانے میں چوری کی واردات کی رپورٹ درج کروا دی تاہم پولیس نے متاثرہ شخص کو یقین دہانی کروائی کہ وہ جلد از جلد چوروں کا سراغ لگا کر گاڑی کا سامان برآمد کر لے گی۔