27 سال بعد ایک آدمی کو پتہ چلا کہ اس کی تصویر سالوں سے وائرل تھی اور اس پر ہزاروں میمز بن چکے ہیں، جاننے کے بعد اس نے کیا کیا؟

image

تقریباً ہر فرد کی زندگی میں ہی اس نوعیت کے اتفاق ہوتے ہیں کہ آپ دوسروں کی طرح خود بھی دنگ رہ جاتے ہیں کہ ایسا کیوں اور کیسے ہوا؟ آج بھی ہم آپ کو ایک شخص کا دلچسپ اور منفرد قصہ سنانے والے ہیں جسے سن کر آپ کو حیرانی ہونے کے ساتھ ہنسی بھی آئے گی۔

ہوا کچھ یوں کے ایک شخص جن کا نام Dr Adrian Smith ہے جو کہ شعبے کے اعتبار سے ایک 'سائنسدان' ہیں، انہیں اچانک پتہ چلا کہ ان کے بچپن کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہے اور اس تصور پر ہزاروں میمز بھی بن چکے ہیں جس سے دنیا میں کئی افراد محظوظ ہوئے۔

ایڈرین سمتھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر 2 تصاویر شئیر کیں، ایک وہ جو میم کے طور پر وائرل ہے جبکہ دوسری میں وہ خود اس تصویر کو پکڑے کھڑے ہیں۔

ایڈرین نے کیپشن تحریر کیا کہ ''مجھے اپنے بارے میں 2020 کی طرح بڑی عجیب چیز ملی ہے۔ یہ تصویر اس وقت کی ہے جب میں 8 سال کا تھا، میری اس تصویر کو لوگ سالوں سے ایک میم کے طور پر جانتے ہیں۔ انٹرنیٹ بہت عجیب چیز ہے''۔

تاہم آپ کے ذہن میں یہ بات تو ضرور ہوگی کہ آخر یہ تصویر انٹرنیٹ پر کیسے وائرل ہوئی؟ اپنی اگلی ٹوئٹ میں ایڈرین نے اس کا جواب بھی دیا۔

ایڈرین سمتھ نے لکھا کہ ''27 سال پہلے، وہ واحد جگی جہاں یہ تصویر تھی وہ میری دادی کا دروازہ ہے۔ 2008 میں، میں نے انٹرنیٹ پر ایک بلاگ لکھ کر شئیر کیا تھا۔ یہ تصویر وہاں سے وائرل ہوگئی''۔

صارفین یہ جاننے کے بعد حیران رہ گئے اور کچھ لوگوں نے تو ان کی ہمت کو داد دی، جبکہ ایڈرین نے اپنی تصویر سے بنی میمز بھی شئیر کیں۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts