ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں کہا کہ مجوزہ معاہدے کے دوران ’ہم جنگ کے خاتمے کے لئے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔‘ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو کے درمیان ملاقات گذشتہ ہفتے پیر کو متوقع ہے۔
- بلوچستان کے ضلع مستونگ میں نامعلوم مسلح افراد نے تحصیل کے دفتر اور بینکوں پر حملہ کیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ان حملوں میں اب تک کم از کم ایک بچہ ہلاک اور پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں۔
- ترکی میں حکام نے ایک میگزین سے منسلک چار ملازمین کو مبینہ طور پر پیغمبر اسلام کا خاکہ شائع کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔
- پاکستان کے صوبہ پنجاب کے متعدد شہروں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شدید آندھی اور بارشوں کی وجہ سے ایک خاتون اور ایک بچے سمیت پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
- میکسر ٹیکنالوجیز کی سیٹلائٹ تصاویر میں ایران میں فردو جوہری تنصیب پر بھاری تعمیراتی مشینری کو دکھایا گیا ہے۔
- مغربی غزہ میں سمندر کنارے واقع ایک کیفے پر اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 20 فلسطینی ہلاک ہو گئے ہیں۔
اسرائیل نے غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کے لیے ’ضروری شرائط‘ پر اتفاق کر لیا: صدر ٹرمپ