دنیا کی سب سے چھوٹے قد والی خاتون جیوتی کسانجی کو آپ نے دیکھا ہی ہوگا لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اب وہ کتنے برس کی ہوگئی ہیں؟ اور جیوتی کسانجی کے متعلق آپ کیا جانتے ہیں؟
بھارتی شہر ناگپور میں پیدا ہونے ہونے والی جیوتی آج 27 برس کی ہوگئی ہیں۔
پستہ قد کے حوالے سے ان کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی کتاب میں بھی درج ہے، ان کا قد صرف 2 فٹ یا 61 اعشاریہ 95 سینٹی میٹر ہے۔
ماہرین کی جانب سے پیمائش کے بعد اس بات کی تصدیق ہوچکی ہے کہ وہ اس وقت کی سب سے پست قد زندہ خاتون ہیں۔
جیوتی کسانجی 2009ء میں عالمی سطح پر اجاگر ہوئیں جب وہ ٹی وی شو پر پہلی بار نظر آئیں۔
گنیز بک آف ریکارڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ پستہ قد خاتون کا وزن 5 اعشاریہ 4 کلو گرام ہے، جو پیدائش کے وزن سے صرف 4 کلو زیادہ ہے۔
ریکارڈ بک کے مطابق اس پستہ قد لڑکی کی پیمائش ڈاکٹر منوج پہوکر نے ناگپور میں کی، جو آرتھوپیڈک کنسلٹنٹ ہیں۔