دینے والا جب بھی دیتا دیتا چھپڑ پھاڑ کے، اس شخص کی ایک ساتھ 160 لاٹری نکل آئیں پھر کیا ہوا؟

image

160 لاٹری خریدنے والا شخص سب ہی لاٹری جیت گیا، قسمت مہربان کیا ہوئی امریکی شہری دیکھتے ہی دیکھتے امیر ہو گیا۔

وہ کہتے ہیں نا دینے والا جب بھی دیتا، دیتا چھپڑ پھاڑ کے ایسا ہی کچھ امریکہ کے شہر ورجینیا سے تعلق رکھنے والے شہری کے ساتھ ہوا، یہ شخص معاشی حالات کے باعث کافی پریشان تھا، تاہم اس نے اپنی قسمت آزمائی کے لئے ایک ساتھ ہی لاٹری کے 160 ٹکٹ خرید لیے۔

اس کے بعد اس شخص کی قسمت ایسی بدلی کے 160 ٹکٹ میں سے پورے 160 پر ہی اسے بڑا جیک پاٹ مل گیا، کوامے کراس نامی امریکی شہری نے جو ٹکٹ خریدے تھے ان سب ٹکٹوں میں ایک چیز عام تھی کہ ہر ٹکٹ کے آخری چار ہندسے 7314 کا ایک کامیبینیش بن رہا تھا تاہم اس خوش قسمت شخص کو ایک لاٹری پر پانچ ہزار ڈالر ملے، اور باقی کی لاٹریز پر کُل آٹھ لاکھ ڈالرز کا انعام مِلا جو کہ پاکستانی روپے کے مطابق تقریبا ساڑھے نو کروڑ روپے بنتے ہیں۔

اس طرح ایک ہی دن میں 160 لاٹری خرید کر سب لاٹریاں جیتنے والا یہ شخص دیکھتے ہی دیکھتے امیر ہو گیا۔

اس حوالے سے امریکی شہری کوامے کا کہنا تھا کہ وہ اس بات پر یقین ہی نہیں کر پا رہا ہے کہ یہ اتنی بڑی رقم جیت گیا ہے، یہ شخص اتنا حیران ہے کہ اس نے اپنی جیتی ہوئی رقم کو بیاسی بار چیک کیا کہ وہ واقعی اتنی بڑی رقم جیت گیا ہے، کوامے نے لاٹری آفیشلز کو بتایا کہ اس نے لاٹری ٹکٹ پر موجود آخری چار ہندسوں ''7314'' کا یہ کامبینیشن ایک ٹیلی ویژن شو پر دیکھا تھا جس کے بعد اسے محسوس ہوا کہ یہ نمبرز اس کے لئے لکی نمبرز ہیں تاہم اس نے لاٹری پر ان ہی چار ہندسوں کا کامبینیشن دیکھ کر اسے فوری خرید لیا۔

تاہم اس شخص کا تعلق ایک غریب علاقے سے ہے اور اتنی بڑی رقم شاید پورے علاقے میں کسی نے کبھی نہیں دیکھی ہو گی اس لئے اس شخص کے گھر کے باہر لوگوں کی لائن لگ گئی ہے۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts