2021 سے کون کون سے موبائل میں واٹس ایپ نہیں چلے گا؟ جانیں اہم معلومات

image

پیغام رسانی کے لئے دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ایپلیکیشن واٹس ایپ رواں سال کے اختتام پر کئی اینڈرائیڈ اور آئی او ایس فونز پر نہیں چلے گا۔

تفصیلات کے مطابق سال 2021 کے آغاز سے ہی بہت سے اینڈرائیڈ اور آئی فونز واٹس ایپ استعمال کرنے کے اہل نہیں ہوں گے کیونکہ ان کے آپریٹنگ سسٹم اپلیکشن کے لیے درکار ورژن سے محروم ہوجائیں گے۔

entrepreneur ویب سائٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق آئی او ایس 9 سے پہلے کے ورژن پر کام کرنے والے آئی فونز پر واٹس ایپ سپورٹ ختم کردی جائے گی۔ یعنی آئی فون 4 اور اس سے پہلے کے ماڈلز پر واٹس ایپ کو استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا۔

اسی طرح آئی فون 4 ایس، 5، 5 ایس، 5 سی، 6 اور 6 ایس میں واٹس ایپ کو استعمال کرنے کے لیے آپریٹنگ سسٹم کو آئی او ایس 9 یا اس کے بعد کے ورژنز سے اپ ڈیٹ کرنا ہوگا۔

اینڈرائیڈ فونز کی بات کی جائے تو ورژن 4.0.3 سے پہلے کے فونز میں واٹس ایپ کی ایپلیکیشن کام کرنا بند کردے گی۔

اگر آپ کا فون 8 سے 10 سال پرانا ہے تو پھر آپ کو فکر کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ آپ کو واٹس ایپ کی بندش کا سامنا کرنا پڑے گا۔


About the Author:

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts