دنیا کا یہ پُر اسرار مکان کس کا ہے اور اس کے مکین کہاں گئے؟ جانیں اس گھر کے بارے میں

image

یورپی ملک آئس لینڈ کے خوبصورت جزیرے پر بنا یہ دنیا کا تنہا ترین گھر کس کا ہے؟ اس کے مکین کہاں گئے؟ یہ گھتّی آج تک نہ سُلجھ سکی۔

کہا جاتا ہے کہ سمندر کے بیچ ایلڈی نامی جزیرے پر بنا ہوا یہ سفید رنگ کا قدیم گھر تقریبا 3 سو سال پُرانا ہے، تاہم اس مکان کے بارے میں اس جزیرے کے قریب بسنے والے بھی من گھڑت کہانیوں کے سِوا کچھ نہیں جانتے۔

یہ مکان ہے کس کا، کب بنایا اور اس کے مکین اب کہاں پر ہیں؟ آئس لینڈ کے شہری ان سوالات پر فرضی کہانیاں سُناتے ہیں، ایک مفروضے کے مطابق ایک ارب پتی نے زومبیز کے خوف سے یہ گھر بنایا تھا، یہ گھر انیس سو تیس سے خالی پڑا ہے، جبکہ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ مکان بیجورک نامی ایک پرانی گلوکارہ نے تعمیر کیا جو کہ اس جزیرے کو خریدنا چاہتی تھیں اور اس سلسلے میں آئس لینڈ کی حکومت کے ساتھ بات چیت بھی کر رہی تھیں۔

بے حد پُر سکون اور خوبصورت جزیرے پر یہ واحد مکان ہے یہاں دور دور تک ہریالی اور پانی کے سِوا کچھ نظر نہیں آتا، اس مکان میں موجود اشیا سے اندازہ لگایا گیا ہے کہ سفید رنگ کے اس پُر اسرار مکان میں چند لوگ رہتے تھے جو شاید بہتر زندگی اور سہولیات کیلئے بعد میں کہیں اور منتقل ہو گئے، تاہم یہ گھر اُنیس سو تیس سے خالی پڑا ہے۔

اس حسین جزیرے پر واقع پُر اسرار مکان کے حوالے سے کوئی مصدقہ معلومات تو کبھی کسی کو نہیں مِل سکیں مگر اس جزیرے کو محفوظ قدرتی ذخائر کے فہرست میں شامل کیا گیا ہے کیوں کہ یہاں کئی قسم کے نایاب پرندے پائے جاتے ہیں۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts