بھارت مسلمانوں کے لئے خطرناک ملک کیوں بن گیا؟

image

بھارت کا چہرہ دنیا کے سامنے ایک بار پھر بے نقاب ہو گیا، بھارت مسلمانوں کے لیے خطرناک اور پُر تشدد ملک بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی ایشیا میں شہری آزادیوں پر نظر رکھنے والی تنظیم ساؤتھ ایشیا اسٹیٹ آف مینارٹیز نے اپنی جاری کردہ سالانہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ مسلمانوں کے لیے بھارت خطرناک ملک بن گیا ہے، رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارتی شہریوں کے لیے قومی رجسٹرڈ مسلمانوں کو ممکنہ طور پر اسٹیٹ لیس بنا سکتا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے بھارت میں ٹی وی پر سنسر شپ کے کئی واقعات پیش آچکے ہیں اور حکومت پر تنقید کرنے والے چینلز کو بند بھی کیا جا چکا ہے جبکہ 'فارن کنٹریبیوشن ایکٹ' ترقی پسند اقلیتی این جی اوز کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔

ساؤتھ ایشیا اسٹیٹ آف مینارٹیز کی 349 صفحات پر مشتمل رپورٹ میں مزید انکشاف سامنے آئے ہیں جس میں فروری میں ہونے والے مسلم مخالف فسادات سے متعلق بھی ذکر کیا گیا ہے ساتھ ہی مارچ میں عالمی وبا کے ابتدائی دنوں میں پھیلائی جانے والی نفرت پر بھی توجہ دلائی گئی ہے۔

جنوبی ایشیا میں شہری آزادیوں پر نظر رکھنے والی تنظیم ساؤتھ ایشیا اسٹیٹ آف مینارٹیز کی رپورٹ نے بھارت کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کر کے بھارت کے مسلمانوں کے خلاف پر تشدد عزائم کو دنیا پر واضح کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں کے حقوق کو بھی پامال کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے بھارت پوری دنیا میں اپنا ایک منفی اور شرپسند کردار پیش کر رہا ہے


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts