بیٹی نے اپنا گندا موزہ فرش پر چھوڑ دیا، ماں نے اسے سزا دینے کے لئے کیسا انوکھا طریقہ اپنایا؟ جان کر آپ بھی ہنسنے پر مجبور ہوجائیں گے

image

ماں باپ اکثر ہی بچوں کی اس عادت سے سخت پریشان ہوتے ہیں کہ وہ اپنے گندے کپڑے پورے گھر میں پھیلائے رکھتے ہیں۔ اسکول، کالج یا یونیورسٹی جانے کے لیے جب کپڑے تبدیل کیے جاتے ہیں تو اکثر بچے کمرے یا گھر کے کسی دوسرے حصے میں کپڑے تبدیل کرتے ہیں تاہم اتارے گئے گندے کپڑے وہیں چھوڑ دیتے ہیں۔

آج ہم آپ کو ایک دلچسپ کہانی بتائیں گے جس میں ماں نے بیٹی کو سبق سکھانے کے لئے ایک انوکھا طریقہ اپنایا تاکہ وہ آئندہ سے اپنے کاموں میں غفلت نا برتے۔

ہوا کچھ یوں کہ Xep Campbell نامی ماں کی 10 سالہ بیٹی کیسٹرل (Kestrel) نے اپنا میلا موزہ باتھ روم کے فرش پر چھوڑ دیا۔ کیمپ بیل نے بیٹی کا موزہ اٹھانے کے بجائے وہیں رہنے دیا اور سوچا کہ کیوں نہ اسے خود احساس دلایا جائے۔ ایک ہفتہ یوں ہی گزر گیا، کیمپ بیل نے دیکھا کہ 7 دن کے بعد بھی وہ موزہ اسی جگہ اسی حالت میں پڑا ہوا ہے۔

یہ دیکھ کر کیمپ بیل نے بیٹی کو شرمندگی کا احساس دلانے کے لئے اس موزے کے سامنے والی دیوار پر ایک نوٹ لکھ کر لگایا جس پر طنزیہ انداز میں تحریر تھا کہ 'بھولا ہوا موزہ'۔ ساتھ ہی کیسٹرل کا نام اور تاریخ بھی درج تھی۔

لیکن مزے کی بات یہ کہ کیسٹرل نے جب یہ دیکھا تو اپنی ماں کو فون پر میسج کیا کہ 'کیا یہ آپ نے کیا ہے؟' اسے کے بعد کیسٹرل نے کیمپ بیل سے کہا کہ 'میں نے آپ کے اس آئیڈیا کو مزید بہتر بنانے کے لیے اس تاریخی موزے کو چھوٹی میز پر رکھ دیا ہے'۔ ساتھ ہی جانوروں کے کچھ کھلونے بھی رکھ دیے اور اسے لائٹوں سے سجا ڈالا جو کہ ایک نمائش کا منظر دینے لگا۔

کیسٹرل کی ماں نے جب یہ پوسٹ فیسبک پر اپ لوڈ کی تو یہ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔ کئی صارفین نے ماں کو داد دی جب کہ کچھ ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ بھی ہوئے جس کا اندازہ ان کے تبصروں سے لگایا جا سکتا ہے۔

On the evening of Thanksgiving when I went to bed I noticed one of Kestrel's socks on the bathroom floor. I decided not...

Posted by Xep Campbell on Wednesday, December 2, 2020

About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts