کورونا ویکسین وبا کو ختم کر پائے گی یا نہیں؟ عالمی ادارہ صحت نے واضح کر دیا

image

کورونا سے دنیا پریشان، وبا پر قابو کرنا ممکن ہوگا یا نہیں؟ عالمی ادارہ صحت کے ترجمان نے بتا دیا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے ریجنل ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین کوئی جادوئی یا چاندی کی گولی نہیں جو وبا کر فوری ختم کر دے، انہوں نے کہا کہ ہمیں بدترین صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار رہنا چاہیئے۔

سوئٹزرلینڈ کے جینیوا میں واقع عالمی ادارہ صحت کے ایک اور عہدیدار کا کہنا ہے کہ ہمیں اس ویکسین سے یادہ امید نہیں رکھنی چاہیئے، بلکہ کووڈ کے دوران زیادہ سے زیادہ احتیاط کرنا چاہیئے۔

عالمی ادارہ صحت کے ریجنل ڈائریکٹر تاکیشی کسائی نے نوجوانوں کو متوجہ کرتے ہوئے کہا کہ 'کم عمر نوجوانوں اور معاشرتی طور پر سرگرم (سوشل ورکرز) سے اپیل ہے کہ 'کورونا کی وجہ سے پیدا ہونے والی بے چینی اور غیر یقینی صورتحال سے نمٹنے کے لئے اپنے اردگرد کے ہر فرد کو انفیکشن سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کریں'۔

انہوں نے کہا کہ ویکسین پر اتنا یقین نہ کریں کہ ویکسین لگائی اور وائرس ختم، آپ لوگ جہاں بھی ہیں اور یہ وائرس جب تک آپ کے اردگرد موجود ہے سب کو خطرہ لاحق ہے۔

تاکیشی کسائی نے واضح کیا کہ کورونا ویکسین کوئی چاندی کی گولی نہیں ہے جو وائرس کے خاتمے کے لئے کافی ہے، ویکسین تیار کرنا ایک الگ چیز ہے مگر اس ویکیسن کو ضرورت کے مطابق مناسب مقدار میں پیدا کرنا یہ اور بات ہے، ہر مریض کو یہ ویکسین پہنچ سکے اس کی کوئی دلیل نہیں دنیا میں لاکھوں لوگ وبا کا شکار ہیں اور آئندہ بھی کتنے ہی شکار ہو سکتے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے ریجنل ڈائریکٹر تاکیشی کسائی نے لوگوں سے درخواست کی کہ ہاتھ بار بار دھوئیں، ماسک لازمی پہنیں، سماجی دوری اختیار کریں اور ہر ممکن پرہیز کر کے خود کو اور اپنے پیاروں کو وائرس سے محفوظ رکھیں۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts