جاپان کا فنکار حقیقی چہرے والے تھری ڈی ماسک بنانے لگا، ماسک ایسے کے لگے ہی نہ کے پہننے والا کوئی اور دِکھنے والا کوئی اور ہے۔
جہاں کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنا چہرہ ماسک سے چھپانے پر مجبور کر دیا ہے وہیں جاپان کے ایک فنکار نے اپنی مہارت سے اجنبی چہروں والے حقیقی تھری ڈی ماسک بنا کر لوگوں کو اس نئے فیس ماسک کی طرف متوجہ کر دیا ہے۔
جاپان کے فنکار سوہائے اوکاوارا کا تخلیق کردہ ماسک کورونا وائرس سے تو محفوظ نہیں رکھ سکتا تاہم یہ ماسک جاپان کے اصل باشندوں کے تھری ڈی پرنٹر سے چھاپے گئے چہرے ہیں جن کو سب استعمال کر سکتے ہیں اور اس ماسک کے پیچھے اپنے اصل چہرے کو چھپا کر کسی اور کا چہرہ اپنا سکتے ہیں۔
اس فنکار کا کہنا ہے کہ اکثر لوگ اپنے چہرے سے مطمئین نہیں ہوتے اور ہم سب نے بہت سی فلموں میں کرداروں کو مختلف چہرے بدلتے دیکھا ہے سوہائے کا کہنا ہے کہ شاید یہ انسان کی خواہش ہے اور اسی خواہش کو مدِ نظر رکھتے ہوئے انہوں نے اصل چہروں والے ماسک بنانے کا فیصلہ کیا۔
جاپان کے یہ فنکار کئی ڈراموں اور تھیٹر کے لئے مختلف چہروں کے ماسک تیار کر چکے ہیں تاہم اب وہ عام افراد کے لئے بھی یہ ماسک بنا کر پیش کر رہے ہیں اس ماسک کی قیمت 950 ڈالر، جبکہ پاکستانی روپے کے مطابق ایک لاکھ 52 ہزار ہے۔
یہ ماہر فنکار اب دنیا بھر کے لوگوں سے ان کے چہروں کے حقیقی ماسک بنانے کی درخواست کریں گے جس کے بعد لوگ انہیں اپنی تصاویر ارسال کر کے اپنے چہروں کے ماسک بنانے کی اجازت دے سکیں گے۔
یاد رہے کہ اس وقت جاپان میں اجنبی انسان کے مکمل حقیقی چہروں والے ماسک کی خرید و فروخت میں عوام کی دلچسپی بڑھ گئی ہے۔