تربوز، کیچپ اور چاکلیٹ بھرا سموسہ! 2020 کی 5 عجیب و غریب ڈشز کون سی تھیں؟ جن کی تصاویر نے لوگوں کو حیران کر دیا

image

سال 2020 تمام لوگوں کے لئے کافی مختلف رہا۔ کورونا کے باعث دنیا کے کئی ممالک میں لاک ڈاؤن تھا جس کے نتیجے میں لوگ اپنے گھروں میں محدود ہوکر رہ گئے، اس لاک ڈاؤن کے دوران کئی نئی چیزیں دریافت ہوئیں۔

کھانے کی ڈشوں کے حوالے سے بات کی جائے تو سال کے آغاز میں ڈیلگونا کافی کے بہت چرچے رہے۔ کئی طریقوں سے بنائی جانے والی یہ کافی عوام میں بے حد مقبول ہوئی۔ لوگوں نے اسے بنا کر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شئیر کیا۔

تاہم آج ہم آپ کو دیگر 5 کھانے کی ڈشوں کے بارے میں بتائیں گے جن کے عجیب و غریب میل نے لوگوں کی عقل کو دنگ کردیا، جب کہ ڈشوں کے کمبینیشن پر عوام نے شدید تنقید بھی کی۔ بیشتر کی جانب سے انہیں ناپسند کیا گیا۔

1) اوریو آئس کریم سے بنا سموسہ

چائے کے ساتھ کچھ نمکین ہو تو مزہ ہی آجائے اور جب وہ نمکین چیز سموسہ ہو تو آہ! کیا بات ہے۔ عام طور پر سموسہ میں آلو، قیمہ اور سبزیوں کا مکسچر بھرا جاتا ہے۔ لیکن رواں سال سوشل میڈیا پر ایک ایسے سموسہ کی تصویر وائرل ہوئی جس میں اوریو آئس کریم بھری ہوئی تھی۔ 'حمزہ' نامی ٹوئٹر صارف نے اوریو فلنگ والے سموسوں کی تصویریں شئیر کیں جس کے کیپشن میں لکھا کہ ''کیا کوئی اوریو آئس کریم کھائے گا؟'' لوگوں نے اس ڈش پر کافی تنقید کی۔

2) نوڈلز اور دہی

گھر میں کچھ من پسند نا پکا ہو یا دیر رات کو بھوک لگے، نوڈلز سب کے پسندیدہ ہوتے ہیں جو محض 10 منٹ میں پک جاتے ہیں۔ تاہم رواں سال ایک ٹوئٹر صارف نے نوڈلز کی تصویر شئیر کی جس میں دہی مکس تھا۔ نوڈلز کے چاہنے والوں نے اس تصویر پر دل کھول کر منفی تبصرے پیش کیے۔

3) تربوز پر کیچپ

سخت گرمی میں دل کو سکون پہنچانے والا ٹھنڈا پھل تربوز ہر کسی کا ہی پسندیدہ ہوتا ہے۔ تاہم 29 مئی 2020 کو ایک ٹوئٹر صارف نے تربوز کی تصویر شئیر کی۔ تربوز کی پھاڑی کے اوپر کیچپ لگا ہوا تھا۔ کیپشن میں تحریر کیا گیا کہ ''کیا کبھی آپ نے تربوز کو اس طرح کھایا ہے یا آپ نارمل ہیں؟'' صارفین کے مطابق یہ حد سے زیادہ عجیب کمبینیشن تھا۔

4) فیرارو روچر منچورین

فیرارو روچر پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں مقبول ترین چاکلیٹ ہے۔ تاہم رواں برس سوشل میڈیا پر ایک ایسی ڈش کی تصویر وائرل ہوئی جس نے لوگوں کی عقل کو چکرا کر رکھ دیا۔ اس ڈش کا نام تھا فیرارو روچر منچورین۔ یعنی چاکلیٹ کا منچورین۔ ڈش کا نام سننے والا ہر شخص ہی حیران و پریشان نظر آیا تاہم لوگوں نے اسے ناپسند کیا اور کہا یہ بالکل ذائقہ دار نہیں ہوگی۔

5) چاکلیٹ سموسہ پاؤ

بھارت کی مشہور ڈش پاؤ بھاجی کو بالکل ہی تبدیل کردیا گیا۔ پاکستان میں بھی یہ ڈش مقبول ہے جس میں بن کے ساتھ آلو کی بھجیا کھائی جاتی ہے جبکہ بھارت میں اسے بن کے ساتھ سبزیوں کی کڑی کے ہمراہ کھایا جاتا ہے۔ اس سال انسٹاگرام پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بن پر چاکلیٹ پیسٹ لگایا جا رہا ہے اور پھر اس کے اوپر سموسہ رکھ کر کھانے کے لئے پیش کیا جا رہا ہے۔

٭ اوپر بتائی گئی ڈشوں میں سے آپ کی پسندیدہ اور ناپسندیدہ ڈش کون سی ہے؟ ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ سیکشن میں اپنی قیمتی رائے سے ہمیں ضرور آگاہ کیجیے۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts