ہیوسٹن بندرگار پر امریکی حکام کی جانب سے پاکستانی جہاز کی تلاشی، سیکیورٹی سسٹم کی چیکنگ بھی کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق امریکہ کے ہیوسٹن بندرگاہ پر لنگر انداز پی این ایس سی کے پاکستانی جہاز سے عملے کا رکن فرار ہونے کا واقع پیش آیا، عملے کے ایک رکن کے فرار ہونے کی اطلاع پر امریکی حکام نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے پاکستانی جہاز کی تلاشی لی اور سیکیورٹی سسٹم کی چیکنگ کی۔
زرائع کے مطابق امریکی حکام نے پی این ایس سی کے حکام پر کوئی جرمانہ نہیں لگایا، تاہم فرار رکن 'پرویز' کی تلاش جاری ہے۔
واضح رہے کہ ہیوسٹن پورٹ کے وڈ ہاؤس ٹرمینل پر پاکستان کا بلک جہاز حیدرآباد لنگر انداز ہے۔