بھارتی کسانوں نے آج سے بھوک ہڑتال کا اعلان کر دیا اس دوران بھارت میں اور کیا ہوگا؟ جانیں

image

بھارت میں احتجاج کا سلسلہ نہ رُک سکا، بھارتی کسانوں کا آج سے بھوک ہڑتال کرنے کا اعلان۔

تفصیلات کے مطابق مودی سرکار کی جانب سے عائد کردہ کالے زرعی قانون کے خلاف بھارت میں دہلی ہریانہ بارڈر پر کسانوں کا احتجاج 26 ویں روز میں داخل ہو چکا ہے، بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ کسانوں نے آج سے بھوک ہڑتال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کسانوں کی جانب سے سلسلہ وار بھوک ہڑتال کی جائے گی، تاہم ہر روز 11 کسان 24 گھنٹوں کے لیے بھوک ہڑتال کریں گے۔

مودی سرکار کی بے حِسی عروج پر ہے قانون ختم کرنے کا فیصلہ تو نہ کیا تاہم کسانوں کے احتجاج سے پریشان ہو کر مودی حکومت نے دوبارہ مذاکرات کی تجویز پیش کر دی ہے۔

واضح رہے کہ تین زرعی قوانین کے خلاف بھارتی کسان ایک ماہ سے دہلی کی مختلف سرحدوں پر دھرنا دے رہے ہیں جس میں بڑھ چڑھ کر بھارت میں بسنے والے مسلمان بھی کسانوں کا ساتھ دے رہے ہیں تاہم پاکستان سمیت بین الاقوامی ممالک بھی اس معاملے پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts