ایک ہی دن میں کروڑوں کی خریداری کرنے والی خاتون کون ہے اور اس کے پاس اتنے پیسے کہاں سے آئے؟

image

برطانیہ میں خاتون کو ڈیڑھ کروڑ پاؤنڈز کی مہنگی ترین خریداری کرنا ’مہنگا‘ پڑ گیا، خود ہی قانون کے شکنجے میں آ گئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آذربائیجان سے تعلق رکھنے والی خاتون ضمیرہ حاجی ایوا نے لندن کی معروف دکان ہیروڈز سے ڈیڑھ کروڑ پاؤنڈز سے زیادہ کی خریداری کر لی، شاپنگ کی شوقین خاتون نے شوق تو پورا کر لیا مگر خود پولیس کو جانچ پڑتال پر مجبور کر دیا، خاتون ضمیرہ حاجی ایوا نے خریداری میں قریب 12 ملین پاؤنڈز کا گھر اور انگلینڈ کے ملک برکشائر میں گالف کورس بھی خریدا۔

خاتون نے شوق پورا کرنے کے لئے خریداری تو کر لی تاہم یہ شوق ان کو مہنگا پڑ گیا، خاتون کے لئے مشکلات کا آغاز اس وقت ہوا جب برطانوی پولیس نے اتنی زیادہ شاپنگ کرنے پر ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا، تاہم تحقیقات کے دوران یہ انکشاف سامنے آیا کہ 'ضمیرہ حاجی ایوا' آذربائیجان کے ایک سرکاری بینک ملازم کی اہلیہ ہیں اور ان کا شوہر پولیس کی حراست میں ہے، جبکہ اِن کے زیرِ حراست شوہر پر کروڑوں پاؤنڈز کی کرپشن کا الزام ہے۔

ضمیرہ حاجی ایوا اب قانون سے بچنے کے لئے ہر قسم کی کوشش کر رہی ہیں، خاتون نے برطانوی عدالت میں 'ان ایکسپلینڈ ویلتھ آرڈر' کے خلاف اپیل بھی دائر کی تاہم عدالت نے اپیل مسترد کر دی، خاتون کو اب اس بات کا خدشہ ہے کہ وہ اگر اثاثہ جات کی تفصیلات اور خریداری میں استعمال ہونے والی رقم سے متعلق تفصیلات نہ فراہم کر سکیں تو ممکن ہے کہ وہ لندن میں اپنا 12 ملین پاؤنڈز کی مالیت کا گھر بھی ہار جائیں گی، تاہم ضمیرہ حاجی ایوا نے عدالت کے سامنے کوئی بھی غیر قانونی کام کرنے سے انکار کیا ہے۔

خیال رہے کہ دو سال قبل اس جوڑے کی جائیداد 22 ملین پاؤنڈز سے زیادہ تھی تاہم اب عدالتی حکم کے مطابق انہیں اپنے اثاثوں کی وضاحت کرنا ہوگی۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts