والدین نے اپنے بچے کا ایسا کیا نام رکھا جس پر انہیں 60 سال تک بالکل مفت پیزا انعام میں ملتا رہے گا؟

image

بچے کا نام معروف پیزا برانڈ کے مطابق رکھنے پر آسٹریلوی والدین نے 60 سال تک ہر ماہ ایک پیزے کے برابر رقم کا انعام جیت لیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا میں واقع ایک مشہور و معروف بین الاقوامی پیزا برانڈ نے اپنی ساٹھویں سالگرہ کا جشن مناتے ہوئے اعلان کیا کہ 9 دسمبر کی تاریخ کو جن والدین کے ہاں بچہ پیدا ہوگا اور وہ اس کا نام 'Dominique' یا 'Dominic' رکھیں گے ان میں سے قرعہ اندازی کے ذریعے کسی ایک کو 60 سال تک ہر ماہ ایک پیزا کے حساب سے رقم (10 ہزار 800 ڈالرز) دی جائے گی جس کا مطلب ہے کہ وہ 2080 تک ہر ماہ 14 ڈالر کا ایک پیزا کھاسکتے ہیں۔

حیران کن طور پر پیزا کمپنی کے اعلان کے تقریباً ڈیڑھ گھنٹے بعد ہی خوش قسمت والدین کے ہاں بیٹا پیدا ہوا جس کا نام انہوں نے اتفاقاً 'Dominic Julian' رکھ لیا۔

چند گھنٹوں بعد والدین کے رشتہ داروں میں سے ایک نے انہیں پیزا کمپنی کی پیش کش سے متعلق بتایا جس پر بچے کے والد نے بھی آن لائن قرعہ اندازی میں تمام تفصیلات جمع کروادیں اور خوش قسمتی سے انعام بھی جیت لیا۔

پیزا کمپنی نے انسٹا گرام پر انعام کا اعلان کرتے ہوئے بچے کے والدین کو مبارک باد دی ہے جب کہ صارفین کی جانب سے بھی نومولود کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ معروف برانڈ کی کمپنیاں اس طرح کی عمدہ آفرز کا اعلان آئے روز کرتی رہتی ہیں اور لوگو انعامات حاصل کرکے مالا مال ہوجاتے ہیں۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts