عالمی ادارہ صحت کون سی کورونا ویکسین کو منظوری دینے والا ہے؟ دوا ساز ادارے نے دعویٰ کر دیا

image

عالمی ادارۂ صحت فائزر اور بائیو این ٹیک کی تیار کردہ کووِیڈ ویکسین کو منظوری دے گا، دوا ساز ادارے کا دعویٰ۔

امریکی دوا ساز ادارے فائزر، بائیو این ٹیک کا بیان سامنے آیا ہے جس میں ادارے نے اپنی ویکیسن کی منظوری کے حوالے سے کہا ہے کہ عالمی ادارہ صحت ان کی تیار کردہ کووِڈ 19 ویکیسن کو منظوری دینے والا ہے اور ہنگامی استعمال کی جلد اجازت بھی دے گا۔

امریکی دوا ساز ادارے کے ڈائریکٹر جنرل ماری انجیلا سماؤ نے سوئٹزر لینڈ کے شہر جنیوا میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے یہ فیصلہ رواں سال کے اختتام تک کیا جاسکتا ہے جس کے بعد جلد ہی ویکیسن کی فراہمی شروع ہو سکتی ہے۔

تاہم عالمی ادارہ صحت کے علاقائی سربراہ سائنسدان سوما سوامی ناتھن نے اس حوالے سے بتایا کہ امریکی ادارے کو 'کوویکس پروگرام' کے تحت ویکسین کی ترسیل جلد از جلد اگلے ماہ سے شروع ہو سکتی ہے۔

انہوں نے اس حوالے سے مزید کہا کہ ایسے ترقی پذیر ممالک جن کے پاس ویکسین کی جانچ پڑتال کے اپنے وسائل اور نظام موجود نہیں ہیں وہ عالمی ادارۂ صحت کے ہنگامی استعمال کی منظوری سے مستفید ہو سکیں گے۔

یاد رہے کہ یہ پروگرام عالمی ادارہ صحت کی جانب سے تیار کردہ کورونا وائرس ویکسینز کی منصفانہ تقسیم کا عالمی ڈھانچہ ہے۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts