ٹویوٹا کی عوام کے لئے بڑی خوشخبری، پاکستان میں آنے والا ہے الیکٹریکل رکشہ

image

جاپان کی مشہور آٹو موبائل کمپنی ٹویوٹا اپنے صارفین کی امیدوں پر ہمیشہ ہی پوری اتری ہے تاہم اب یہ پاکستان میں ایک ایسی چیز متعارف کروانے جا رہی ہے جو کسی کے گمان میں بھی نہ ہوگی۔

ٹویوٹا کمپنی پاکستان میں الیکٹرک رکشہ متعارف کروانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کمپنی کے چئیرمین Hiroyuki Toyoda اور پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین کے درمیان پاکستان میں الیکٹرک رکشے لانے کے لئے ایک معائدہ طے پا گیا ہے۔

رانا حسین کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ''ابتدائی مراحل میں 3,000 رکشے پاکستان لائے جائیں گے، جبکہ اگلے مراحل میں ان کو یہیں تیار کیا جائے گا۔ تاہم، اس حوالے سے تاحال بات چیت جاری ہے''۔

رانا حسین کا مزید کہنا تھا کہ ''الیکٹرک ٹرائی سائیکل (رکشہ) کی مقبولیت جاپان میں بے انتہا ہے، اس کے علاوہ کمپنی نے اس کی بہتر کارکردگی کے لئے پورے ملک میں 150 ڈیلر قائم کر رکھے ہیں''۔

ان کا کہنا تھا کہ ''اگر یہ ٹرائی سائیکل فل چارج ہو تو 150 کلو گرام وزن کے ساتھ 50 کلومیٹر تک سفر کر سکتی ہے''۔

رانا حسین نے مزید بتایا کہ ''اس کو چلانا بے حد آسان ہے، یہاں تک کہ اگر سڑک پر زیادہ ٹریفک ہو تب بھی اسے آسانی سے چلایا جا سکتا ہے جبکہ اس مشین کے زیادہ اخراجات بھی نہیں ہیں۔ اس کا ڈیزائن اور دوسری چیزیں ٹویوٹا کی جانب سے ہی تخلیق کی گئی ہیں''۔

لیکن اس مشین کی قیمت اب تک سامنے نہیں آئی، اب دیکھنا یہ ہے کہ صارفین کو بے پناہ سہولیات دینے والا یہ الیکٹریکل رکشہ پاکستان میں کتنا کامیاب ہوتا ہے؟


About the Author:

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts