ارطغرل غازی کے شہر سے قدیم ترین سونے کے ذخائر دریافت، قیمت اتنی کہ جان کر سب حیران رہ گئے

image

ترکی میں ارطغرل غازی کے شہر سے سونے کے ذخائر دریافت، 99 ٹن سے زائد وزن۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی میں اسلامی تاریخ کے مشہور و معروف جنگجو ارطغرل غازی کے شہر سوگت سے تقریبا 100 ٹن سونے کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں، جس کی قیمت 6 ارب ڈالر سے زائد ہے۔

اس حوالے سے ترکی کے زرعی شعبے اور کریڈٹ کارپوریٹیوز کے سربراہ فہراتین پوئراز نے اس دریافت کی تصدیق کی ہے کہ وسط مغربی ترکی کے علاقے سوگت سے 35 لاکھ اونس یعنی 99 ٹن وزن کے سونے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ زمین سے نکلنے والے اس قیمتی ذخائر سے ملک کی معیشت میں بہتری آئے گی انہوں نے بتایا کہ اس سونے کی قیمت 6 ارب ڈالر سے زائد بنتی ہے۔

تاہم آئندہ دو برس میں ان ذخائر سے حاصل کیا گیا سونا ترکی کی معیشت کا حصہ بننا شروع ہو جائے گا جس کے بعد ترکی کی معیشت مزید مستحکم ہو جائے گی۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts