اب رنگ برنگے بیک کورز کی ضرورت نہیں! جانیں ایسے فون کے بارے میں جو صرف ایک نہیں بلکہ کئی رنگ خود تبدیل کرے گا

image

رواں سال مارکیٹ میں کئی فون متعارف کروائے گئے جو بے پناہ سہولیات سے آراستہ تھے تاہم ایک ایسا فون بھی مارکیٹ میں آیا جو اپنے پچھلی طرف کا رنگ خود باخود تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

موبائل ون پلس نامی موبائل کمپنی نے اپنے پرانے سیٹ OnePlus 8T کی طرز پر ایک سیٹ لانچ کیا ہے جس کی بیک سائیڈ کا رنگ حرکت کے ساتھ بدلتا رہتا ہے۔

کمپنی کے مطابق رنگ تبدیلی کا یہ عمل الیکٹرانک ایفیکٹس کے باعث ہوتا ہے۔ اس کے لیے سینسر، فون کے پچھلے حصے میں نصب کیے گئے ہیں جس کی وجہ سے موبائل کا پچھلا حصہ گہرے نیلے رنگ کے علاوہ ہلکے چاندی اور دیگر رنگوں میں تبدیل ہوتا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ فون کال آنے پر بھی اپنا رنگ تبدیل کر سکتا ہے، تاہم یہ فیچر ماضی میں بھی بعض موبائلز کی اسکرینز میں دیکھا جاتا رہا ہے لیکن اس موبائل کی پوری بیک سائیڈ کا رنگ تبدیل ہو گا۔

کمپنی کے مطابق یہ ایم ایم ویو ٹیکنالوجی 5 جی سے لی گئی ہے۔ یہ پکسل 4 کی ریڈار سے چلنے والی موشن سینس ٹیکنالوجی کی طرح ہے جس سے آپ فون کو ٹچ کر کے میوزک کلپ یا الارم کو خاموش کرسکتے ہیں۔

فون آپ کے سانس لینے کو پہچان سکتا ہے اور اس کے ساتھ مناسب وقت میں اس کا رنگ بھی تبدیل ہوجاتا ہے، اس سے فون مؤثر بائیو فیڈ بیک آلہ بن جاتا ہے۔

یہ ایک ایسی ڈیوائس ہے جس میں بیک کیمرے کو چھپانے کے لیے برقی گلاس کا استعمال کیا گیا لیکن ابھی تک یہ فیچرز کمپنی کے کسی فلیگ شپ فون پر ظاہر نہیں ہوئے ہیں۔


About the Author:

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts