دنیا میں کیا کچھ تباہ ہونے والا ہے؟ مشہور نابینا خاتون نجومی کی 2021 کیلئے خطرناک پیشگوئیاں

image

نیا سال جہاں ہزاروں نئی امیدیں لے کر آتا ہے وہیں چند مشکلات اور مصائب بھی سامنے آتے ہیں جیسے 2020 میں کورونا وائرس نے زندگیوں کو تباہ کردیا ، دنیا کا کوئی ملک ایسا نہیں جو جان لیوہ وائرس سے نہ بچ سکا۔

مگر اب چونکہ 2020 اپنے اختتام پر ہے اور 2021 عنقریب شروع ہونے والا ہے۔ جس سے ہر شخص کی بہت سی امیدیں جُڑی ہیں اور سب یہی چاہتے ہیں کہ 2021 ڈھیروں خوشیاں لے کر آئے۔

لیکن بلغاریہ کی مشہور نجومی خاتون آنجہانی بابا وانگا جو دنیا بھر میں اپنی مختلف پیش گوئیوں کی وجہ سے جانی جاتی ہیں۔ انہوں نے 2021 کے حوالے سے کچھ پیش گوئیاں کی ہیں :

* بابا وانگا کے مطابق: 2021ء میں دنیا میں مصائب اور حادثات بڑھ جائیں گے۔

* ایسا نظر آ رہا ہے کہ دنیا کو دکھوں کا سامنا ہوگا جس سے لوگوں میں ڈر و خوف مزید پھیلے گا۔

* ایک خطرناک اژدہا پوری انسانیت کو اپنی لپیٹ میں لے گا، جس کو تجزیہ نگار چینی معیشت کے پھیلائو سے تشبیہ دے رہے ہیں۔

* لوگ اپنے مذہبوں میں اتنے زیادہ تقسیم ہو جائیں گے کہ ہر فرقہ دوسرے کو قتل کرنے کے بارے میں سوچے گا۔

* روس کے صدر پیوٹن کو قتل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

* ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دماغی و نفسیاتی امراض میں مبتلا ہوجائیں گے۔

واضح رہے کہ بلغاریہ کی یہ نجومی نابینا خاتون نے 2021 سے متعلق ایک خوش خبری بھی سنائی ہے کہ:

* آنے والے اس سال میں کینسر کے مرض کی دوا بھی تیار کر لی جائے گی اور سورج کی روشنی سے توانائی کے مزید ذرائع بھی تیار کیئے جائیں گے ۔

لیکن یہ ضروری نہیں ہے کہ ان کی بتائی ہوئی تمام تر پیش گوئیاں سچ ثابت ہوں کیونکہ ماضی میں بھی ان کی کئی پیشگوئیاں غلط بھی ثابت ہوئی ہیں۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts