17 نمبر ہرگز نہیں ورنہ! ان 4 نمبروں کو مختلف ممالک کے لوگ اپنے لیے برا کیوں سمجھتے ہیں؟ جانیں دل دہلا دینے والی وجہ

image

جس طرح ہر ماہ کے مختلف اور مخصوص ستارے یا برج ہوتے ہین اسی طرح کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ ان کے لکی نمبر بھی ہیں۔ اسی طرح کئی ممالک ایسے ہیں جہاں کے لوگوں کے مطابق کچھ نمبرز ان کے لئے برے ثابت ہو سکتے ہیں۔

4 نمبر

چین میں 4 نمبر کو بدقسمتی کی علامت سمجھا جاتا ہے کیونکہ یہاں 4 نمبر اور کسی کے انتقال کی pronunciation ایک جیسی ہوتی ہے، یعنی دونوں پکارنے میں ایک ہی طرح کے لگتے ہیں۔ چین میں موجود بہت سی عمارتوں میں چوتھی منزل نہیں بنائی جاتی بالکل ویسے ہی جیسے یو ایس کی بہت سی عمارتوں میں 13ویں منزل نہیں ہوتی۔

9 نمبر

جاپان کے رہائشی افراد 9 نمبر کو اپنے لئے خطرناک اور بدقسمتی کی علامت سمجھتے ہیں۔ اس کی وجہ بھی بالکل چین کے لوگوں کی طرح ہے۔ جاپان میں 9 نمبر اور تشدد یا بیماری کے الفاظ کو ایک ہی طرح پکارا جاتا ہے، یہ ہی وجہ ہے کہ یہاں کے افراد اسے اپنے کاموں میں استعمال نہیں کرتے۔

17 نمبر

اٹلی کے رہنے والے لوگ جمعے کے دن 17 نمبر کو اپنے لئے بدقسمتی سمجھتے ہیں۔ ان کے مطابق اس روز کی اس تاریخ یا نمبر کو استعمال کرتے ہوئے ان کی زندگی کا خاتمہ ہو جائے گا۔

39 نمبر

افغانستان کے لوگ 39 نمبر کو برا سمجھتے ہیں۔ ان کے مطابق یہ نمبر اچھا نہیں۔ npr کی ایک رپورٹ کے مطابق بہت سے افغان لوگ 39 ے نمبر کو مردہ گائے سے مشابہہ قرار دیتے ہیں۔ اس لگظ کو یہ لوگ اچھا نہیں سمجھتے۔ افغانیوں کے بارے میں مشہور ہے کہ اگر یہ 39 نمبر کی کسی گاڑی کو دیکھ لیں تو یہ راستہ بدل لیتے ہیں۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts