ریڑھ کی ہڈی کا آپریشن ہونے والے بچے کی ماں نے ڈوین جانسن سے کیا انوکھی خواہش کر دی؟

image

امریکہ سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ ریسلر اور ہالی ووڈ اداکار ڈوین جانسن نے اپنے ننھے مداح اور اس کی والدہ کی خواہش بے انتہا خوبصورتی سے پوری کر دی۔

ڈوین جانسن نے سوشل میڈیا ایپلیکیشن انسٹاگرام پر اپنے اکاؤنٹ سے ایک پیغام اور ویڈیو پوسٹ جاری کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکار نے کس طرح اپنے مداح کو خوشی سے نہال کیا۔

انہوں نے پوسٹ میں لکھا کہ ''ان کا 13 سالہ مداح جو کہ فلوریڈا میں رہتا ہے، کی ریڑھ کی ہڈی کا حال ہی میں بہت بڑا اور مشکل آپریشن ہوا ہے، اور اس کی والدہ نے ایک خط کے ذریعے مجھ سے بچے کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے کہا تھا''۔

ڈوین نے مزید لکھا کہ ''بچے کی والدہ نے خط میں لکھا تھا کہ ان کا بیٹا مجھے بےحد پسند کرتا ہے اور میں جو کام کرتا ہوں اس سے بہت متاثر ہوتا ہے تو کیا میں اس کی حوصلہ افزائی کے لئے کچھ بھیج سکتا ہوں''۔

انہوں نے ویڈیو پیغام میں مداح کو اپنا دوست قرار دیتے ہوئے کرسمس کی مبارکباد دی اور بیماری سے لڑنے اور تکلیف سہنے پر اس کی تعریف کی اور اسے مضبوط رہنے کی تلقین کی۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts