بیوی کے لیے چاند تارے توڑ کر لانا اب بڑی بات نہ رہی ۔۔۔ جانیں بیوی کو چاند کا ٹکڑا خرید کر دینے والے شوہر کی کہانی

image

ایسا فلمی مناظر میں اکثر دیکھا چکا ہے کہ کوئی عاشق اپنی محبوبہ سے وعدہ نبھاتا ہے کہ وہ اس کے لئے چاند کا ٹکڑا لا کر دیگا۔ لیکن یہ تو صرف آسمان سے تارے توڑ کر لانے کی باتیں ہیں لیکن اب شوہروں کی جانب سے اپنی بیویوں کو چاند پر زمین بطور تحفہ دی جانے لگی ہے۔

بھارت کے ایک شہر اجمیر کے رہائشی دھرمیندر اجینا نے اپنی بیوی سپنا اجینا کو شادی کی سالگرہ کے موقع پر چاند کی تین ایکڑ زمین تحفے میں پیش کر دی۔

بھارتی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے دھرمیندر اجینا کا کہنا تھا کہ 24 نومبر کو شادی کی آٹھویں سالگرہ پر بیوی کے لیے کچھ خاص کرنا چاہتا تھا اسی خواہش کی تکمیل کے لیے چاند پر زمین خرید کر بیوی کے نام کر دی۔

دھرمیندر اجینا کا کہنا تھا کہ دنیا میں بطور تحفہ گاڑیاں اور زیورات عموماً دی جاتی ہیں لیکن میں نے اپنی بیوی کے لیے کچھ الگ کرنے کی خواہش میں چاند پر زمین خرید کر اسے تحفے میں دی۔

بھارتی شہری نے امریکی شہر نیویارک میں واقع لونا سوسائٹی انٹرنیشنل فرم کے ذریعے یہ پلاٹ خریدا جس کی خریداری میں انھیں ایک سال کا عرصہ لگا۔

دھرمیندر کا کہنا تھا کہ میں خوش ہوں کیونکہ میں راجھستان میں چاند پر زمین خریدنے والا پہلا شوہر ہوں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے نوجوان صہیب بھی اپنی اہلیہ کو چاند پر ایک ایکڑ زمین بطور تحفہ پیش کر چکے ہیں۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts