بھارتی ریاست اتر پردیش میں اولاد سے محروم ایک جوڑے نے بچھڑے کو اپنا بیٹا بنا کرگود لے لیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ضلع شاجہاں پور کے شہری وجیپال اور ان کی بیوی راجیشوری دیوی کی شادی کو 15 سال ہو گئے تھے لیکن ان کی کوئی اولاد نہیں ہوئی۔
وجیپال نے بتایا کہ ہم اپنے بچھڑے (لالتو) کو بالکل اپنا بیٹا سمجھتے تھے اور اس سے بہت پیار کرتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ جب بچھڑے کو جنم دینے والی گائیں مر گئیں تو یہ یتیم ہو گیا تھا جس کے بعد ہم نے اسے بیٹا بنا کر گود لینے کا فیصلہ کیا۔
بے اولاد جوڑے نے اپنے گاؤں میں بچھڑے کو گود لینے کی خوشی میں ایک تقریب منعقد کی جسے نڈن کہا جاتا ہے۔