پاکستان میں کون کون سی پروازیں چلانے کی اجازت مل گئی؟

image

پی آئی اے کا سعودی عرب کی جانب فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان، سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے سعودی عرب کی سفری پابندیوں میں نرمی کے بعد فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے، سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کے لیے آج سے پروازیں چلائی جائیں گی، ترجمان پی آئی اے کے مطابق کرونا کے باعث سعودی حکومت نے صرف یکطرفہ فضائی آپریشن کی اجازت دی ہے۔

پی آئی اے پاکستان سے سعودی عرب جانے والی پروازوں ميں کارگو لے کر جائے گی جبکہ سعودی عرب میں پھنسے مسافروں کو واپس ملک لايا جائے گا۔

یاد رہے کہ 23 دسمبر کو پی آئی اے نے ملکی برآمدات بڑھانے کے لئے وفاقی حکومت کی ہدایات پر پاکستان سے سعودی عرب کارگو پروازیں چلانے کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا ایک نئی شکل اختیار کرنے لگا ہے جس کے باعث تمام ممالک میں تشویش پائی جا رہی ہے تاہم کچھ روز قبل برطانیہ میں کرونا وائرس کی نئی قسم دریافت ہونے کے بعد یورپی اور دیگر ممالک سمیت سعودی عرب اور پاکستان نے مسافروں کے لیے بین الاقوامی پروازیں ایک ہفتے کے لیے معطل کر دی تھیں۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts