واٹس ایپ استعمال کرنے والے ہوجائیں ہوشیار، بڑی تبدیلی کا فیصلہ کر لیا گیا

image

واٹس ایپ نے نئے سال کے آغاز پر اپنی خدمات میں تین بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ کر لیا، واٹس ایپ ویڈیو کالنگ ایپ زوم اور گوگل میٹ کی ٹکر پر آ سکتا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انسٹنٹ مسیجنگ کی مقبول ترین ویب سائٹ واٹس ایپ نے 2021 میں کئی اہم تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے، 2020 میں یہ تبدیلیاں عالمی وباء کے باعث مؤخر کی گئی تھیں تاہم اب نئے سال میں انہیں متعارف کروایا جائے گا۔

ان تبدیلیوں میں سے اہم ترین تبدیلی یہ ہے کہ واٹس ایپ ویب پر بھی کال اور ویڈیو کال کی سہولت فراہم کی جائے گی، اس حوالے سے غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے واٹس ایپ ترجمان نے یہ واضح کیا تھا کہ آئندہ سال واٹس ایپ یہ سروس متعارف کروا دے گا اور اس سروس کو متعارف کروانے کے بعد واٹس ایپ ویڈیو کالنگ ایپ زوم اور گوگل میٹ کی ٹکر پر آسکتا ہے۔

دوسری اہم تبدیلی یہ متوقع ہے کہ 'بیٹا آئی او ایس' کی اپ ڈیٹ کے بعد واٹس ایپ میں ایک سے زائد ویڈیوز اور تصاویر پیسٹ کی جاسکیں گی، اس کے علاوہ آئندہ سال واٹس ایپ کی راز داری 'پرائیویسی' کی شرائط میں بھی تبدیلی کی جائے گی۔

واٹس ایپ ترجمان کے مطابق پرائیوسی سے متعلق واٹس ایپ کی شرائط میں تبدیلی فروری تک متوقع ہے۔

یاد رہے کہ واٹس ایپ ایک نئی سہولت کی فراہمی کی بھی منصوبہ بندی کر رہا ہے جس میں آئندہ سال واٹس ایپ کے ایک ہی اکاؤنٹ سے متعدد ڈیوائسز کو استعمال کرنے کی سہولت مل سکے گی۔

ٹیکنالوجی امور کے ماہرین کے مطابق کورونا وباء کے بعد فاصلاتی رابطوں، ویڈیو کالنگ اور اس کی بڑھتی ہوئی اہمیت و ضرورت کے باعث ٹیکنالوجی کے شعبے میں آئند برس کئی تیز رفتار تبدیلیاں ہو سکتی ہیں۔


About the Author:

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts