آسمان سے آگ کا گولا گرنے کے بعد کیا نقصان ہوا؟ ویڈیو نے ہزاروں لوگوں کو چونکا کر رکھ دیا

image

کئی مرتبہ قدرت انسانی آنکھ کو ایسے ایسے منظر دکھاتی ہے کہ یقین کرنا مشکل ہو جاتا ہے کہ کیا واقعی ایسا ہے یا سمجھ کچھ اور آ رہا ہے۔ اسی طرح چین میں ہوا جس نے ہزاروں اور لاکھوں افراد کی عقل کو دنگ کر دیا۔

چین کے صوبے چنگھائی میں لوگوں نے آسمان سے ایک بہت بڑا آگ کا سا گولا گرتے دیکھا جس سے کئی افراد خوفزدہ ہو گئے۔

23 دسمبر کو چین کے چنگھائی صوبے کی ننگچیانگ کاؤنٹی میں آسمان میں ایک نہایت روشن گولا دیکھا گیا، جس نے لوگوں کو ڈرا دیا۔ یہ تیز رفتاری سے زمین کی طرف آتا محسوس ہو رہا تھا، یہ نظارہ صوبے کے دو شہروں میں دیکھا گیا، جو بہت خوفزدہ کر دینے والا تھا، پہلے اچانک آسمان میں آتشیں گولے جیسی روشنی چمکی اور پھر ایسا لگا جیسے تیزی سے وہ زمین کی طرف گر رہی ہو۔

نانگچیانگ اور یوسو شہروں میں بہت سارے لوگوں نے اسے دیکھا جبکہ اس کی ویڈیوز اور تصاویر کو کئی افراد نے تیزی سے شئیر بھی کیا۔

مقامی لوگوں کے مطابق جب وہ گولا وہاں سے گزرا تو انہوں نے تیز آواز بھی سنی۔

meteorite fell in Qinghai, China. 2020.12.23 ,7:23am

Posted by Ziyao Wang on Tuesday, December 22, 2020

چینی میڈیا کے مطابق روشنی کا یہ گولا ایک روشن شہابیہ تھا، جو آسمان سے گزر رہا تھا، خوش قسمتی سے اس نے علاقے میں کوئی نقصان نہیں پہنچایا۔

چین کے ارتھ کوئک نیٹ ورکس نے بعد میں تصدیق کی کہ یہ بولائیڈ تھا جو ایک نہایت روشن شہاب ثاقب ہوتا ہے۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts