یکم جنوری سے دبئی کون سے علاقے میں دو نئے بس روٹس کی شروعات کرے گا؟

image

دبئی کی روٹس اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے یکم جنوری سے دو نئے بس روٹس کے آغاز کا فیصلہ کر لیا۔

بین الااقوامی میڈیا کے مطابق دبئی کی روٹس اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) نے سالِ نو پر دو نئے بس روٹس کی شروعات کا اعلان کیا ہے، آر ٹی اے کے مطابق یہ روٹس 2020 کے اسٹیشنز کے لئے میٹرو کو لنک کرتی سروسز ہیں۔

اے آر ٹی ترجمان کے مطابق پہلا روٹ ایف 45 ہے جو الف فرجان میٹرو اسٹیشن سے شروع ہو کر رش کے اوقات میں بھی 20 منٹ میں ڈسکوری گارڈن تک جاتا ہے، دوسرا روٹ ایف 56 ہے اور یہ روٹ دبئی انٹرنیٹ سٹی اسٹیشن سے شروع ہو کر 15 منٹ میں الخیل میٹرو اسٹیشن جاتا ہے۔

اس حوالے سے آر ٹی اے پبلک ٹرانسپورٹ ایجنسی میں پلاننگ اینڈ بزنس ڈیولپمنٹ کے ڈائریکٹر عادل شکیری کا کہنا ہے کہ یکم جنوری سے 'آر ٹی اے' دو بس روٹس کو مکمل طور پر بند کر دے گی، جن میں پہلا روٹ 85 دبئی انٹرنیٹ سٹی میٹرو اسٹیشن سے ڈسکوری گارڈن تک جاتا ہے جبکہ دوسرا روٹ ایف 42 ہے جو کہ ابنِ بطوطہ میٹرو اسٹیشن سے ڈسکوری گارڈن تک جاتا ہے، ان دونوں بس روٹس کو نئے سال کی شروعات میں بند کر کے یکم جنوری سے دو نئے بس روٹس کا آغاز کیا جا رہا ہے جس سے دبئی میں مقیم افراد مستفید ہو سکیں گے۔

دبئی میڈیا آفس کے مطابق اس تناظر میں دبئی کی پبلک ٹرانسپورٹ ایجنسی نے متعدد تبدیلیاں بھی متعارف کروائی ہیں جن میں بعض بس روٹس کے مقرر کردہ ٹرانزٹ ٹائمز پر نظرِ ثانی اور کئی افراد کے سروس ٹائم کے شیڈول کو شامل کیا گیا ہے۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts