لڑکی کی موت کے چند دن بعد یہ آخری پیغام سوشل میڈیا پر کیسے آیا؟ اس میں کیا لکھا تھا، کہانی پڑھ کر آپ کی بھی آنکھیں نم ہو جائیں گی

image

حال ہی میں سوشل میڈیا پر خبر وائرل ہو رہی ہے جس کے مطابق نیویارک کے علاقے بروکلین سے تعلق رکھنے والی 24 سالہ لڑکی نے خودکشی کی جس کے ٹھیک 4 دن بعد خودکشی سے متعلق نوٹ اس کی پروفائل پر پوسٹ ہوگیا جو لڑکی نے پہلے سے شیڈیول کر رکھا تھا۔

خبروں کے مطابق اس لڑکی کا نام 'یوشیویڈ گوراری' تھا جس نے کرسمس سے تین دن قبل 22 دسمبر کو خودکشی کر لی تھی۔ تفصیلات کے مطابق اس نے ایک پوسٹ لکھی، جس میں اپنے خودکشی کے بارے میں بتایا اور یہ پوسٹ اس نے سوشل میڈیا سائٹ کی پروفائل پر شیڈیول کر دی جو اس کی موت کے کئی دن بعد یعنی گزشتہ روز پوسٹ ہوئی۔

لڑکی نے پوسٹ میں لکھا کہ ''اگر آپ یہ پوسٹ پڑھ رہے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ میں مر چکی ہوں اور اس وقت یا تو میں کسی اسپتال کے مردہ خانے میں پڑی ہوں یا پھر مجھے دفن کر دیا گیا ہے۔ میں اپنے مرنے کی وجوہات میں نہیں جانا چاہتی''۔

اس نے مزید لکھا کہ ''یہ پوسٹ میں نے اس لیے کی کہ میں اپنی موت کے بعد اپنے والدین کو اس کے متعلق بتانا چاہتی تھی۔ اس پوسٹ کے ذریعے میں دنیا میں اپنا ایک آخری نشان چھوڑنا چاہتی تھی''۔

اس کا کہنا تھا کہ ''آپ سب لوگوں کی وجہ سے میں نے زندگی میں بہت خوشیاں دیکھیں۔ آپ مجھے خودکشی سے نہیں روک سکے، اس کا غم نہ کرنا۔ آپ لوگوں نے میرے لیے بہت کچھ کیا، جس کے لیے میں آپ کی شکر گزار ہوں۔ آپ لوگوں کو یہ جان کر کچھ اطمینان ہو گا کہ اب میں اس تکلیف سے نجات پا چکی ہوں، جو کئی سالوں سے میں برداشت کر رہی تھی۔ آئی لو یو''۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts