اب تیل نکالنے کے لئے ٹشو کی ضرورت نہیں، جانیں اس پلیٹ کے بارے میں جو خود ہی کھانے سے چکنائی اور کیلوری کم کر دے گی

image

سان فرانسسكو: اس منفرد اور انوکھی تھالی کا نام بائی پلیٹ ہے۔ اس پلیٹ میں درجنوں چھوٹے اور گول سوراخ ہیں جن میں رکھے جانے والے کھانے کا اضافی تیل یہ سوراخ اپنے اندر جمع کر لیتے ہیں۔

اب آپ کو کاغذ یا ٹشو پر پکوڑے یا پراٹھے رکھ کر ان کا تیل کم کرنے کی ضرورت ہرگز نہیں پڑے گی بلکہ کھانے کو پلیٹ میں رکھ دیں اور بائی پلیٹ کے ذریعے تیل کو ختم ہوتا دیکھیں۔

اس منفرد اور کارآمد چیز کو ایجاد کرنے والوں کا خیال ہے کہ اب آپ کو کھانا بدلنے کی ضرورت نہیں بلکہ صرف پلیٹ تبدیل کر سکتے ہیں اور یوں آپ کی خوراک میں کیلوریز کم ہو جائیں گی۔ ایک مرتبہ اس پلیٹ میں کھانے سے 32 کیلوریز کم کی جاسکتی ہیں۔

اس طرح ایک دن میں 90 کیلوریز کم ہوجاتی ہیں اور ایک سال میں 10 پونڈ چکنائی آپ کے پیٹ میں جانے سے بچ جائے گی۔

اس پلیٹ کی بدولت آپ ایک ماہ میں کئی 100 گرام تیل کھانے سے محفوظ رہ جاتے ہیں۔

واضح رہے مناسب رقم نہ ہونے سے یہ پلیٹ ابھی نمونے کے مراحل میں ہے جبکہ بہت جلد اس کی باقاعدہ پیداوار شروع کر دی جائے گی۔ چار پلیٹوں کی قیمت 39 ڈالر رکھی گئی ہے یعنی ایک پلیٹ لگ بھگ 1600 روپے میں مل سکے گی۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts