یہ شخص روزانہ اپنی بیٹی کے ساتھ قبر میں کیوں لیٹتا ہے؟ جانیئے باپ بیٹی کی حیران کن کہانی

image

والدین کے لئے ان کی اولاد سے بڑھ کر زندگی میں کچھ بھی نہیں ہوتا ہے، یہ اولاد کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کے لئے تیار ہو جاتے ہیں۔ لیکن جب اولاد کو ذرا سی بھی کوئی تکلیف یا بیماری ہو جائے تو والدین کا دل تڑپ اٹھتا ہے۔ کچھ ایسا ہی چین کے صوبے سیچوآن (schezwan) میں جھانگ لیونگ (Zhang Xinlei) نامی شخص کا ہے۔

جھانگ اپنی بیٹی کے ساتھ کئی سال سے روزانہ ایک قبر میں سوتا بھی ہے اور کھیلتا بھی ہے، یہاں تک کہ کھانا پینا بھی یہاں بیٹھ کر اکثر کھاتا ہے۔ ان کی تصاویر آج کل سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔

جب ایک نجی ٹی وی کے رپورٹر نے ان سے سوال کیا کہ آپ بچی کے ساتھ اس قبر جیسے گڑھے میں کیوں رہتے ہیں جب کہ آپ خود بھی زندہ ہیں اور آپ کی بیٹی بھی تو جھانگ نے بتایا کہ:

'' میری بچی کو بلڈ ڈس آرڈر کی بیماری ہے اور میں ایک غریب کسان ہوں میرے پاس اتنے وسائل نہیں ہیں کہ میں اپنی بچی کا مہنگا علاج کروا سکوں، جتنی رقم میرے پاس موجود تھی وہ میں اس کے علاج پر خرچ کر چکا ہوں لیکن یہ بیماری اتنی سنگین اور اس کا علاج بےانتہا مہنگا ہے، اسی لئے میں نے اپنی بچی کی موت سے قبل یہ گڑھا کھود لیا اور میں یہاں اپنی بچی کے ساتھ کچھ وقت گزارتا ہوں تاکہ جب یہ مجھ سے جدا ہو جائے تو مرنے کے بعد اس کا بھی دل یہاں لگ جائے کہ یہ خود کو اکیلا محسوس نہ کرے، یہ میرا اپنا کھیت ہے اور میں روزانہ یہاں آتا ہوں اور اس کی موت کے بعد بھی اس گڑھے کے پاس آ کر بیٹھوں گا۔ میں ایک مجبور باپ ہوں جس کو معلوم ہے کہ بچی کے پاس زیادہ وقت نہیں ہے اور میں اس کے لئے کچھ بھی نہیں کر پا رہا ہوں''۔

واضح رہے کہ یہ واقعہ 2017 میں پیش آیا تھا۔ مگر ان کی یہ تصاویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو مقامی لوگوں نے جھانگ کی بیٹی کے لئے امداد بھی کی تاکہ کسی حد تک ان باپ بیٹی کی مدد ہو جائے۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts