متحدہ عرب امارات کی حکومت نے 2021 سالِ نو کی پہلی سرکاری چھٹی دینے کا اعلان کر دیا۔
بین الا اقوامی میڈیا گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت نے یکم جنوری 2021 کو سالِ نو کی پہلی سرکاری چھٹی دینے کا اعلان کر دیا ہے، حکومت نے تمام کمپنیوں کو سرکاری تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، نوٹیفکیشن میں نجی سیکٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ یکم جنوری کو تمام دفاتر بند رکھے جائیں۔
نوٹیفکیشن میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ یکم جنوری کو ملازمین کو چھٹی دیں اور تنخواہ نہ کاٹیں۔
یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت نے سال 2021 کی سرکاری چھٹیوں کا کلینڈر بھی جاری کر دیا ہے۔
حکومت کی جانب سے جاری کردہ کلینڈر کے مطابق چھٹیوں کی تفصیل درج ذیل ہے
یکم جنوری 2021 نیا سال
انتیس رمضان سے تین شوال تک عیدالفطر
نو ذی الحجہ کو یومِ عرفہ
دس، گیارہ اور بارہ ذوالحجۃ عید الاضحیٰ
یکم محرم نئے ہجری سال
بارہ ربیع الاول نبی کریمﷺ کی ولادت
یکم دسمبر یو اے ای یادگار دن کی چھٹی
دو اور تین دسمبر قومی دن کی چھٹی