متحدہ عرب امارات میں ماہِ جنوری کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی رد و بدل نہیں۔
عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ماہِ جنوری کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا ہے، ایندھن کی قیمتوں کا تعین کرنے والی کمیٹی نے جنوری 2021 میں پرانی قیمتیں بحال رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم کمیٹی نے اس حوالے سے پیٹرول کی تقسیم کار کمپنیوں کو بھی آگاہ کر دیا گیا۔
اس حوالے سے یو اے ای میں قیمتوں کا تعین کرنے والی کمیٹی نے ٹوئٹر پر ایک پیغام بھی شئیر کیا ہے جس کے مطابق جنوری 2021 کے لیے سپر پیٹرول کی قیمت 1.91 درہم، اسپیشل پیٹرول کی قیمت 1.80 درہم، ای پلس کی قیمت 1.72 درہم اور ڈیزل کی قیمت 2.06 درہم مقرر کی گئی ہے۔
یہ وہی قیمتیں ہیں جو یو اے ای میں رواں سال کے آخری ماہ کے آغاز
سے جاری ہیں تاہم جنوری 2021 کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی رد و بدل نہیں کیا گیا۔
یاد رہے کہ یو اے ای میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو مدِ نظر رکھتے ماہانہ بنیاد پر کیا جاتا ہے۔